براہ راست عشق،ویڈیوکال پرخواتین کے ذریعے بلیک میلرگروہ سرگرم - Baithak News
سرکاری آٹا

براہ راست عشق،ویڈیوکال پرخواتین کے ذریعے بلیک میلرگروہ سرگرم

ملتان (ارشد ملک ) پنجاب پولیس کی چند کالی بھیڑوں کی زیر سرپرستی بلیک میلنگ کی نئی قسم متعارف کروانے والا گروہ شہر کے معززین اور سرکاری افسران کو اپنا شکار بنا کر لاکھوں روپے ہتھیا چکا ہے ذرائع کے مطابق سائبر کرائم کی نئی شکل آڈیو اور ویڈیو بلیک میلنگ کی شکل میں سامنے آ گئی ۔ ملتان کے مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے گروہ کے ارکان گیسٹ ہاوسز اور ہوٹلوں میں ماہانہ بنیاد پر کمرہ لیتے ہیں ۔ خوبرو لڑکیوں کو بھرتی کر کے شہر کے معززین اور کاروباری افراد کے ناموں اور فون نمبروں کی لسٹ تھما دی جاتی ہے تاکہ وہ انہیں فون کر کے دوستی کے جال میں پھنسائیں ۔ دس میں سے پانچ شکار دوستی کے نام پر پھنس جاتے ہیں ذرائع نے بتایا کہ لڑکی اپنے شکار کو ویڈیو کال پر لے آتی ہے اور پھر اپنے جسم کو عریاں کر کے مرد کو بھی کپڑے اتارنے پر اکسایا جاتا ہے ۔ مرد کی عریاں ویڈیو کسی دوسرے موبائل کے ذریعے ریکارڈ کر لی جاتی ہے اور پھر اپنے شکار کو اس لڑکی کے دوسرے ساتھی وہ ویڈیو کلپ بھیج کر بلیک میل کرتے ہیں ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ سرکاری افسران اور کاروباری افراد کی بہت سی ویڈیوز بنا کر یہ بلیک میلر گروہ لاکھوں روپے وصول کر چکا ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان مہوٹہ ، عمران ، سانول ، اکرم ، حافظ اسد راں ، حافظ ثنااللہ ، امتیاز ڈال ، نوید مہوٹہ ، وحید مہوٹہ ، غلام یسین مہوٹہ ، کامران ، عامر ، محسن ، سہیل اور عبدالستار قدیانہ کی سرپرستی ان کا بھائی پولیس اہلکار رحمن کرتا ہے ۔ اس گروہ کی سہولت کاری تھانہ چہلیک میں تعینات انصر عباس ٹی ایس آئی کرتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تربیت یافتہ لڑکیاں وٹس ایپ فون کال پر عریاں جسم کی ادائیں دکھا کر مردوں کو بھی برہنہ ہونے پر مجبور کر دیتی ہیں ۔ لائیو رومانس کے شوق میں مرد بلیک میل ہو کر لاکھوں روپے لٹا بیٹھتے ہیں ۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چند روز قبل مذکورہ بالا گروہ کے لوگوں کے پکڑے جانے کی بھی اطلاع ملی ہے اور مبینہ سہولت کار اے ایس آئی انصر نے مک مکا کروا کر اس گروہ کی جان چھڑوائی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کی انکوائری اور اندراج مقدمات کا طریقہ سست ہونے کی وجہ سے متاثرین ملزمان کے خلاف شکایت ہی درج نہیں کرواتے۔محمد رضوان مہوٹہ ، عمران ، سانول ، اکرم ، حافظ اسد راں ، حافظ ثنااللہ ، امتیاز ڈال ، نوید مہوٹہ ، وحید مہوٹہ ، غلام یسین مہوٹہ ، کامران ، عامر ، محسن ، سہیل، عبدالستار قدیانہ، رحمن اور انصر سے ان کا موقف جاننے کے لیے جب روزنامہ بیٹھک نے رابطے کی کوشش کی تو وہ رابطے میں نہ آ سکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں