بزدارکے فرنٹ مین مختیارجتوئی کاگھیراتنگ،طلبی پرغیرحاضر

  • Home
  • وسیب
  • بزدارکے فرنٹ مین مختیارجتوئی کاگھیراتنگ،طلبی پرغیرحاضر
مختیارجتوئی

تونسہ شریف ( سلیم ناصر گورمانی,مختیارجتوئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک اور فرنٹ مین مختیار جتوئی کے خلاف گھیرا تنگ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب کے طلبی کے سمن کے باوجود حاضر نہ ہوا ، تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے تحصیل نظامت کے دور حکومت میں سٹینوگرافر مختیار جتوئی کو سکیل نمبر 12 سے 16 پر غیر قانونی پرموشن دی تھی اور عثمان بزدار نے اپنی وزارت اعلیٰ کے دور میںسکیل 12 کے سٹینوگرافر مختیار جتوئی کو سکیل 17 کی سیٹ پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ شریف تعینات کرا دیا تھا.

جس نے اپنی تعیناتی کے دوران پندرہ کروڑ روپے کی کرپشن کی تھی. جس کے خلاف اینٹی کرپشن اور محکمہ لوکل گورنمنٹ میں الگ الگ انکوائریاں زیر سماعت ہیں. لیکن چند ماہ قبل بھی ایک بار پھر اسے بزنس رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ تعینات کیا گیا تھا۔ عدالت عالیہ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ ملتان نے سیکرٹری ساؤتھ لوکل گورنمنٹ پنجاب کو دوماہ میں کارروائی کا حکم دیا تھا. جس میں گزشتہ روز سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب نے طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا. لیکن مختیار جتوئی ایک بار پھر حاضر نہیں ہوا. جب کہ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے. کہ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ساؤتھ پنجاب نے مختیار جتوئی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا ۔ جب اس سلسلہ میں مختیار جتوئی سے رابطہ کی کوشش کی گئی تو اس سے رابطہ نہ ہو سکا۔ مختیارجتوئی

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?