بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) عباس نگر سمیت دیگرمواضعات میں حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سستا آٹادستیاب نہیں ہے50 ہزار کی آبادی آٹے کی سہولت سے محروم ہے اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولربہاولپورکوبھی متعدد باردرخواستیں دی گئیں لیکن کوئی عمل درآمدنہیں ہوا۔وفاقی وزیرمیاں ریاض حسین پیرزادہ کے حلقہ میں غریب عوام حکومت کی طرف سے مہیاکردہ سستے آٹاکی سہولت سے محروم ہیں اس سلسلہ میں حلقہ کی عوام نے ایم پی اے میاں کاظم پیرزادہ کے عباس نگرکے دورہ پرآٹانہ ملنے پر شکایت کی تھی لیکن اس پرابھی تک کوئی عمل درآمدنہیں کرایاگیا جبکہ چوہدری طارق بشیرچیمہ کے حلقہ میں آٹے کے سیل پوائنٹ تک لگادیئے گئے ہیں اہل علاقہ نے وزیراعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیاہے کہ عباس نگرکے عوام کوفی الفور آٹا کاسیل پوائنٹ فراہم کیاجائے تفصیل کے مطابق این اے171 میاں ریاض حسین پیرزادہ کوحلقہ کے عوام نے بھاری اکثریت سے کامیا ب کرایا اوربھاری لیڈسے میاں ریاض حسین پیرزادہ اورمیاں کاظم پیرزادہ الیکشن جیتے ۔میاں ریاض حسین پیرزادہ وفاقی وزیر ہیں لیکن حلقہ کی عوام حکومت کی طرف سے مہیاکردہ سستاآٹاکی سہولت سے محروم ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولربھی عباس نگر کے لوگو ں کوآٹاکی سہولت سے محروم کررہے ہیں گزشتہ روز ٹبہ بدرشیر،ڈیرہ بکھااورچک نمبر37 بی سی کے شہریوں محمدپاولی، محمداسماعیل، محمدابراہیم سمیت درجنوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپورکے دفترکے باہر جان فلورملز،سیل پوائنٹ ڈیرہ بکھا، عدنان فلورملز، جھانگی والا الانذیر فلورملز لال سوہانرا کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ درجنوں افراد نے پکی ہوئی روٹیاں اورآٹا اٹھاکرشدیداحتجا ج کیا ۔آٹامیں ملزمالکان عدنان فلورمل، ایشیافلورمل آٹے میں بجری سویابین کے بیچ اورچوکرشامل کررہے ہیں جس وجہ سے آٹاکی رنگت کالی ہے جانوربھی آٹاکھانے سے گریزاں ہیں ناقص آٹاکھانے سے شہری ہسپتال میں داخل ہورہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپورکے حکم پرمحکمہ فوڈ کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کرناقص آٹا قبضہ میں لے لیا بعدازاں مل مالکان سے مک مکا کرکے معاملہ رفع دفع کرادیا۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے محکمہ فوڈ کے افسران کیخلاف فوری کاروائی کامطالبہ کیاہے۔اس سلسلہ میں جب الانذیر فلورکے منیجر ساجد قریشی سے رابطہکیاگیاتوانہوں نے کہاکہ سویابین اورچوکرہمارے فراہم کردہ آٹے میں نہیں ہیں دوسری فلورملز یہ سب کچھ شامل کررہی ہیں۔

بہاولپور:سستاآٹانایاب،متعددسٹالزپرملاوٹ کی شکایات،شہریوں کااحتجاج
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں