بہاولپور:فنڈزکی عدم فراہمی،سیف سٹی منصوبہ5سال بعدبھی نامکمل - Baithak News

بہاولپور:فنڈزکی عدم فراہمی،سیف سٹی منصوبہ5سال بعدبھی نامکمل

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)شہر میں بڑھتے ہوئے جرائم کو کنٹرول کرنے کیلئے بننے والا سیف سٹی منصوبہ 5 سال گزر جانے کے باوجود بھی مکمل نہ ہو سکا۔ذرائع کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری اور بگڑتے حالات کے باعث جنوبی پنجاب میں بڑھتے سٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے میں پنجاب پولیس جہاں بے بس دکھائی دیتی ہے، وہیں ان سٹریٹ کرائم کے خاتمے کیلئے بننے والا بہاولپور کا سیف سٹی منصوبہ 5 برس سے فنڈز کی عدم فراہمی کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہے،5 برس سے تکمیل کی راہ تکتا بہاولپور کے سیف سٹی منصوبے کاچار منزل پر مشتمل ڈھانچہ جسکا کا آغاز 2017 ء کو ہوا تھا اور اس منصوبہ کو 12 مہینے میں مکمل ہونا تھا۔ذرائع کےمطابق جرائم کے خاتمہ کیلئے اس حکومتی منصوبہ میں 4ہزار کیمروں کی مدد سے سٹریٹ کرائم پر نظر رکھنا تھامگریہ منصوبہ خود ہی حکومتی بیوروکریسی کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گیا،ذرائع کے مطابق 105 ملین کے اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 88 ملین کے فنڈز کا اجرا ہوامگرپھر فنڈز کی عدم فراہمی اس منصوبے کو کھا گئی۔سابقہ دور حکومت میں متعدد اعلانات کے باوجود بھی یہ منصوبہ مکمل نا ہوسکا۔اس منصوبہ میں تاخیر کے حوالے شہریوں کا کہنا ہے کہ لوگ اپنے گھروں سے نکلتے ہوئے بھی ڈرتے ہیں کوئی پتا نہیں کہ کب انکے ساتھ کوئی حادثہ پیش آجائے اس لیے اس منصوبے کی فوری تکمیل ہونی چاہیے، تاکہ بڑھتے جرائم پر قابو پایا جا سکے۔ا س سلسلے میں ریجنل پولیس آفیسر رائے بابر سعید کا کہنا ہے کہ اس منصوبہ کے حوالے سے بلڈنگ بن گئی ہے لیکن اس سے زیادہ اسکا ہائی ٹیک سامان درکار ہے، کیمرہ، وغیرہ، اوور آل پنجاب حکومت کی ‘فنڈنگ سے منسلک ہے ہم حکومت سے درخواست کرینگے کہ ترجیحی بنیادوں پر فنڈنگ کرے تاکہ منصوبہ مکمل ہوسکے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں