بہاولپور(رانا مجاہد / ڈسٹرکٹ بیورو) محکمہ جنگلات کے کرپٹ ملازمین نے سرسبز درختوں کو گنجا کر دیا ۔گرین پاکستان کا خواب ادھورارہ گیا۔سرکار کو لاکھوں روپے کا نقصان، عوامی و سماجی حلقوں نے فوری نوٹس کامطالبہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات کے کرپٹ عملہ نے ملی بھگت کر کے کرپشن کی حد کر دی۔ سر سبر درختوں کی چھانگ لاکھوں روپے میں فروخت کر کےسرکاری خزانے کو نقصان پہنچاتے ہوئے سرسبر درخت ختم کر دئیے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محکمہ جنگلات کے کرپٹ حکام نےنہروں کے دونوں اطراف درختوں سے لاکھوں روپے کی چھانگ مختلف افراد کو فروخت کر دی ہے۔ائیرپورٹ پل سے سولر پارک پل تک جس کی برجی نمبر 64 سے 98 تک بنتی ہے جو اقبال پرہاڑ نامی شخص کو 3 لاکھ روپے سے زائد میں فروخت کی ، 10 بی سی موڑ سے پل بغوچی والا تک سر سبز درختوں کی چھانگ لالا شاہ نامی شخص کو 32 ہزار روپے میں فروخت ہوئی،چک نمبر 8 بی سی سے پل بغوچی والا تک کی چھانگ 40 ہزار روپے میں اسلم بلوچ نامی شخص کو فروخت کی گئی ، چک 8 پل سے خالد چنڑ کی کوٹھی تک کی چھانگ حنیف پرہار نامی شخص کو 30 ہزار روپے میں فروخت ہوئی ، برجی نمبر 77 سے 78 تک کی چھانگ 40 ہزار روپے میں فروخت ہوئی ہے،اسی طرح برجی نمبر 78 سے 79 تک کے سرسبز درختوں کی چھانگ سخی پٹھان کو 20 ہزار روپے میں ہوئی، 29 بی سی برجی نمبر 86 سے 91 برجی تک کی چھانگ شوکت نامی شخص کو 50 ہزار روپے میں فروخت کی گئی ،برجی نمبر 92 سے 96 برجی نمبر تک کے درختوں کی چھانگ 60 ہزار روپے میں فروخت کی گئی ہے اور اسی طرح مختلف علاقوں میں بھی سرسبر درختوں کی کٹائی کے سلسلے کے ساتھ ان کی چھانگ لاکھوں روپے میں غیر قانونی طور پر فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں نے محکمہ جنگلات میں تعینات کرپٹ عملہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بہاولپور:محکمہ جنگلات نے سرسبزدرخت گنجے کر ڈالے
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں