بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی میںاقربا پروری پروان چڑھنے لگی،پرنسپل کالج من پسند ملازمین کو نوازنے لگا۔میرٹ کی مبینہ خلاف ورزی کرتے ہوئے جونیئر کو ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ لگاکر سینئر ز کو ان کے حق سے محروم کرنے جیسے اقدامات سے اساتذہ میں احساس محرومی پیدا ہونے لگی۔ذرائع کے مطابق مذکورہ پرنسپل محمد اکرم فانی نے کالج میں محمد جمیل 18 ویں گریڈکے حامل ہے اور ارسلان اکبر انہوں نے ایم ایس بھی کیا ہوا ہے مگر پرنسپل نے ان کی بجائے جونیئر کوایچ او ڈی لگایا ہوا ہے اسی طرح یہ اپنی مرضی سے لوگوں سے کالج میں رہائشی گھر الاٹ کر دیتا ہے۔ ریزیڈنس میں چار چار فیملیز رہ رہی ہیں اور تین تین گورنمنٹ ایمپلائز رہتے ہیں اور ایک آدمی ہاؤس رینٹ دیتا ہے جس کی مثال حامد سعید ہے۔ جس کو اس نے اپنا لے پالک بیٹا بنایا ہوا ہے۔ پہلے ساہیوال اس کی اپائنٹمنٹ تھی اب وہ اسلامیہ یونیورسٹی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ میں لیکچرار ہے۔ وہ بھی دو فیملیز کے ہمراہ وہاں رہ رہا ہے مگر ہاؤس رینٹ نہیں ادا کرتا۔اس کے علاؤہ کالج کی زمین پر اضافی کمرے بنا کر طلبا کو وہاں رہائش دیتا ہے اور ان سے مبینہ طور پرکرایہ وصول کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق پرنسپل کا ایک بھتیجا جو کہ ڈاکٹر ہے اس کو لے کر ہر کالج میٹنگ میں شریک ہوتا ہے۔ اور اپنے آفس لے کر بیٹھا رہتا ہے۔ اس کی موجودگی میں کالج اساتذہ کے ساتھ بد تمیزی کرتا ہے، سخت برا بھلا کہتا ہے۔اسی بھتیجے کے سامنے سرکاری امور بھی نمٹا رہا ہوتا ہے۔ اساتذہ نے مطالبہ کیا ہے کہ پرنسپل کے اس غیر قانونی اقدامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کی جائے۔موقف کیلئے کوشش کے باوجودپرنسپل سے رابطہ نہ ہوسکا۔

بہاولپور:ٹیکنالوجی کالج میں اقرباپروری،جونیئرزایچ اوڈی تعینات
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں