بہاولپور:گاڑیوں میں غیرمعیاری سلنڈرز،مسافروں کی زندگی کوخطرہ

  • Home
  • پاکستان
  • بہاولپور:گاڑیوں میں غیرمعیاری سلنڈرز،مسافروں کی زندگی کوخطرہ
غیرمعیاری سلنڈرز

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو,غیرمعیاری سلنڈرز) بہاولپورسیکرٹری آر ٹی اے کی عدم دلچسپی ٹرانسپورٹر شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگے۔ من مانے کرایوں کی وصولی کے ساتھ غیر معیاری گیس سلنڈرز کا سرعام استعمال کسی بھی وقت بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے سیکرٹری آر ٹی اے بہاول پورکی غفلت لاپروائی کے باعث بہاولپور ڈسٹرکٹ میں بسنے والے شہریوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوگئے شہر اور گردونواح میں چلنے والی منی کوچز غیر معیاری گیس سلنڈر کا استعمال کرتی ہیں جس کی وجہ سے آئے روز حادثات معمول بن گئے ہیں شہریوں نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کو چیک کرنے کے لئے سیکرٹری آر ٹی کا کردار نہایت کلیدی ہوتا ہے مگر بدقسمتی سے بہاول پرسیکرٹری آرٹی اے کادفترسویاہواہے شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب، کمشنر بہاولپور اور ڈپٹی کمشنر بہاولپور سے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔غیرمعیاری سلنڈرز

آج کا اخبار

ڈیرہ:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،پی ٹی آئی کااحتجاجی پلان تیار

ڈیرہ غازیخان (راؤ محمد فیاض راجپوت ) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی ڈیرہ نے احتجاجی پلان تیارکرلیا۔ سابق مشیرصحت پنجاب اور سابق ایم پی اے نے اجلاس میں شرکت کی۔ سابق وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل، سابق ایم پی اے نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔

عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ اگر عمران خان کو بلا جواز اور خلافِ قانون گرفتار کیا گیا۔ تو پی ٹی آئی ڈی جی خان کے عہدیدران، کارکنان ،ممبران۔ اور ڈی جی خان کی غیور عوام بھر پور احتجاج کرے گی۔ پورے ڈسٹرکٹ کے کارکنان تیار رہیں

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?