بہاولپور:تھانہ بغداد الجدید پولیس فراڈکےملزم پرمہربان

  • Home
  • وسیب
  • بہاولپور:تھانہ بغداد الجدید پولیس فراڈکےملزم پرمہربان
پولیس

بہاولپور (رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) بدنام زمانہ بلیک میلنگ ،بھتہ خور، جعلی کرنسی چلانے والے اور پلاٹس مکانات کی فروخت کا جھانسہ دیکر لوٹنے والے عدنان گینگ کے سرغنہ چوہدری اظہر علی پر پولیس تھانہ بغداد الجدید بہاولپور مہربان ہوگئی۔ ملزم کے خلاف ثمینہ کوثر کی درخواست پر مقدمہ درج کرنے کی بجائے الٹا گینگ کے سرغنہ کی وکالت شروع کردی ۔گینگ کے سرغنہ نے اپنے خلاف مقدمہ نمبر 717/22 کی پیروی سے روکنے اور رقم کا مطالبہ کرنے پر ثمینہ کوثر اور اس کے شوہر کو سڑک پر روک کر مبینہ طور پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں.

عدنان گھمن گینگ کے سرغنہ چوہدری اظہر علی وغیرہ کے خلاف درجنوں مقدمات درج ہوئے ،گینگ کے خلاف لوگوں کی جائیداد پرقبضہ کرنے، فراڈ کرنے ،جعلی کرنسی چلانے اور لڑکیوں کے ذریعے سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مال دار لوگوں بلڈرز وغیرہ کو پھنسانے کیلئے اور پھر پولیس ساز باز سے زیر دفعہ 376 ت پ کے مقدمات درج کرواکر کروڑوں روپے لوٹنے کی نسبت مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہوئے۔

پولیس فراڈکےملزم پرمہربان

مظلوم خاتون ثمینہ کوثر کو بھی مکان فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر اور اکبر خان پٹواری وغیرہ کی. ملی بھگت سے جعلی پلاٹ کی رجسٹری کرواکر 33لاکھ 50 ہزار روپے لوٹ لئے تھے. اگرچہ سابق اے ایس پی ڈاکٹر عزیر احمد کی مداخلت پر سابق تفتیشی افسر محمد سلیم اے ایس آئی نے ملزمان. چوہدری اظہر علی وغیرہ کے خلاف مقدمہ نمبر 717/22 درج کیا. مگر صرف 10 لاکھ 85 ہزار روپے کی ریکوری کی. مگر اس کے تبادلہ کے بعد تفتیش محبوب ضیاء اے ایس آئی کے سپرد ہوئی. تو اس نے ایک کوڑی کی ریکوری نہیں کروائی بلکہ بقیہ ملزمان بھی گرفتار نہیں کئے. مجبور ہوکر ثمینہ کوثر نے سابق ڈی پی او کو مقدمہ اینٹی کرپشن بھیجنے کیلئے درخواست دی.

ڈی پی او کے حکم پر مقدمہ اینٹی کرپشن کو بھیجا گیا. مگر کئی ماہ گزرنے کے باوجود تاحال مقدمہ اینٹی کرپشن بہاولپور کو موصول نہیں ہوا ۔ مظلوم خاتون نے انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب، ایڈیشنل آئی جی پولیس ساؤتھ پنجاب. آر پی او، ڈی پی او اور ڈی ایس پی سٹی بہاولپور سے مطالبہ کیا ہے. کہ گینگ کے سرغنہ چوہدری اظہر علی کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے اور بقیہ رقم واپس کروائی جائے. جان و مال کا تحفظ فراہم کیا جائے۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?