بہاولپور:جعلسازی میں ملوث کلرک اے سی کی آنکھ کاتارا

  • Home
  • پاکستان
  • بہاولپور:جعلسازی میں ملوث کلرک اے سی کی آنکھ کاتارا
اے سی

بہاولپور(رانا مجاہد: ڈسٹرکٹ بیورو)اندھیر نگری چوپٹ راج، اسسٹنٹ کمشنروں کے جعلی دستخط کرکےجعل سازی سے زمینوں کی الاٹمنٹوں کے ریکارڈ میں ردوبدل کرنا اور بوگس ریکارڈ بنا کر اسے ریکارڈ کا حصہ بنانے کا الزام ثابت۔ اس کے باوجود کرپٹ اہلکار تاحال پر کشش سیٹ پر تعینات ،اے سی صدر کی آنکھ کا تارا بن گیا ۔ریونیو ریکارڈ کی تکمیلات کی آڑ میں روزانہ لاکھوں روپے اکٹھے کرنے لگا۔ ڈپٹی کمشنر کے حکم پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورسٹی نے تحقیقات کر کے ملوث اہلکار کی ملازمت سے برطرفی کی سفارش بھی کھوہ کھاتے ڈال دی۔

تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر یزمان مجاہد عباس نے ڈپٹی کمشنر بہاولپور کو یاداشت بجھوائی۔ کہ کالونی کلرک و سابق ناظر ڈی سی آفس وارث علی نے جعلساز گروپ کے ساتھ ملی بھگت کر کے سابق اسسٹنٹ کمشنر یزمان راؤ شکیل احمد اور سابق اسسٹنٹ کمشنر شاہد کھوکھر کے جعلی دستخط کر کے مثل الاٹمنٹ بنام محمد لطیف اور ڈی این بی نوٹنگ پورشن اور چالان داخلہ تیار کرکے انہیں سرکاری ریکارڈ کا حصہ بنایا۔

جعلسازی

جس کی سابق اسسٹنٹ کمشنروں نے بھی تصدیق کی جبکہ کالونی کلرک وارث علی نے بھی اپنے جرم کااقرار کیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپورنے بجھوائی گئی رپورٹ پر اسسٹنٹ کمشنر بہاولپورڈاکٹر انعم فاطمہ کو تحقیقاتی افسر مقرر کیا۔ انہوں نے اپنی رپورٹ نمبری PR/AC/CITY-1601 میں کالونی کلرک وارث علی کو جعل سازی کا مرتکب قرار دیا۔ اور کہا کہ اس نے الاٹمنٹ کے ریکارڈ میں جعل ساز گروہ کیساتھ مل کر افسران کے جعلی دستخطوں سے فراڈ کیا ہے۔

اور اس حوالے سے وارث علی نے اپنا اقبالی بیا ن بھی دیا ہے۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے سفارش کی۔ کہ وارث علی کو پیڈا ایکٹ 2006 ء کے تحت ملازمت سے فارغ کیا جائے۔ وارث علی اس سے پہلے بھی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا جا چکا ہے۔ اور اس کے خلاف دو مقدمات درج ہوئے اور وہ جیل بھی کاٹ چکا ہے۔

اسسٹنٹ کمشنر بہاولپور سٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ کی رپورٹ پر تاحال کوئی کارروائی نہیں ہو سکی۔ معلوم ہوا ہے کہ اس رپورٹ کو ملی بھگت کر کے دبا دیا گیا ہے۔ شہریوں نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے۔ اس کا نوٹس لینے اور وارث علی کے خلاف کارروائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اے سی

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?