
فیصل اینڈکو،سمیرکریانہ پرقائم حبیب بینک فرنچائزملازمین کی بے حسی،بی آئی ایس پی امدادسے400تاایک ہزار روپے وصول
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو,امداد) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت ملنے والے پیسے بھی غریب غرباء کی پہنچ سے دور،دکانداروں نے غریب عورتوں کو فیس کے نام پر لوٹنا شروع کر دیا ۔انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر خواب خرگوشکے مزے لینے لگی۔ غریب لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں۔ شاہدرہ کافیصل اینڈ کو اور میلہ گلی میں سمیر کریانہ غریب بیوائوں ،یتیموں کامال ہڑپ کرنے لگا غریب عورتوں سے دوسو روپے سے لیکر ہزار روپے تک فیس کے نام پروصول کرکے رقم دینے لگا ۔تفصیل کے مطابق بہاول پورمیں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت غریب بیوہ خواتین کو رقوم ملنے کاسلسلہ جاری ہے۔ اس حوالہ سے شاہدرہ چوک پر واقع فیصل اینڈ کو اور میلہ گلی میں سمیر کریانہ پر قائم حبیب بینک فرنچائز پرملازمین غریب بیوہ عورتوں سے فیس کے نام پر چارسو روپے سے ہزار روپے تک وصول کررہے ہیں۔
اس حوالہ سے فتح خان بازارکی خاتون رقیہ بی بی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایا۔ کہ مجھ سے 15000 روپے کی رقم دینے پر 400 روپے فیس کاٹ لی گئی۔ 15000 روپے کی بجائے 14600 روپے دیئے گئے ہیں۔ جب اس خاتون سے پوچھا گیا کہ ان رقوم کی ادائیگیوں پر کوئی فیس نہ ہے تواس نے کہا۔ کہ وہاں موجود مجھ سمیت دیگر تمام خواتین سے فیس وصول کی جارہی ہے۔ اورجوخاتون فیس نہیں دیتی تو اس کو رقم نہیں دی جاتی اور اگلے روز آنے کا کہہ دیا جاتا ہے۔
بیوہ خواتین کی امدادسے بھی کٹوتیاں
شہریوں نے ڈی سی بہاول پور سے اس حوالہ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کامطالبہ کیاہے۔ مظفر گڑھ سےنامہ نگار کے مطابق ضلعی انتظامیہ مظفر گڑھ کی غفلت سے احمد فلور مل روہیلانوالی کا عملہ. محکمہ ریونیو کے ملازمین , تحصیلدار , پٹواری , اپنی من مانیاں کرنے لگے. ان کی ملی بھگت سے ہر آدھا گھنٹہ بعد ایک ایک شخص 70 سے 80 کارڈ لے کر آتا ہے. اور آٹا سٹاک کے حساب رکشوں پر لوڈ کر جاتا ہے.
غریب و بے بس عوام , خواتین سارا سارا دن روزہ کی حالت میں ذلیل و خوار ہو کر واپس خالی ہاتھ آجاتی ہیں۔ مزید احمد فلور مل کے آٹے کا ناقص ہونے اور مل مالکان کی طرف سے۔ محکمہ فوڈز سے گندم 2400 روپے خریدنے اور علاقہ میں آٹا چکیوں پر 5000 روپے فی من بیچنے کا کا انکشاف بھی ہوا ہے۔ میڈیا کی طرف سے معاملہ کے ویڈیو کلپ بھی موصول کر لیے گئے۔
Leave a Comment