بہاولپور:مقدس مہینے میں غریبوں کے حق پرڈاکہ،امدادسے کٹوتی

  • Home
  • وسیب
  • بہاولپور:مقدس مہینے میں غریبوں کے حق پرڈاکہ،امدادسے کٹوتی
غریبوں

بہاولپور(رانا مجاہد/ڈسٹرکٹ بیوروچیف) رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی غریبوں کا حق کھانا نہ چھوڑا، غریب اور بے سہارا لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں HBL کی فرنچائز ٹبہ بدر شیر اور میلے والی گلی کوثر کالونی کے ریٹیلر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اور وظائف کی آنیوالی رقم کی مد میں سے پیسوں کی کٹوتی کرنے لگے ہر آنے والی رقم میں سے 200 روپے سے 400 روپے تک فی کس کٹوتی کی جانے لگی غریب اور بے سہارا لوگوں کو ماہ مقدس میں لوٹنے لگے متعدد بار نشاندہی کرنے پر بھی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی۔

میلہ بازار میں اسماعیل کریانہ اور ٹبہ بدر شیر میں سہو کریانہ اور کوثر کالونی میں فیصل اینڈ کو نے سرعام غریب لوگوں کے آنے والے پیسوں میں کٹوتی شروع کر دی انتظامیہ کی خاموش سمجھ سے بالاتر ہے سیاسی و سماجی حلقوں نے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ان مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا اس بارے میں موقع پر موجود خواتین رقیہ بی بی، پروین بی بی، رخسانہ مائی سے جب پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آنیوالے پیسے 14000 ہیں لیکن یہ دوکاندار ہمیں 13600 ملتے ہیں 400 روپے کٹوتی کر لی جاتی ہے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں اس موقعہ پر خواتین نے کمشنر بہاولپور اور ڈی سی بہاولپور سے ان ایجنٹوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیاہے۔ غریبوں

آج کا اخبار

تدفین کے بعدگڑھی خدابخش کوفوج نے بندکردیاتھا،لاڑکانہ میں تاریخی مظاہرہ ہوا

ملتان (بیٹھک سپیشل)ذوالفقار علی بھٹو کی تدفین کے بعد فوج نے نوڈیرو جہاں گڑھی خدا بخش قبرستان واقع ہے۔ کو فوج نے بند کر دیا تھا۔ لاڑکانہ جس کی بھٹو شہید نے پارلیمنٹ میں نمائندگی کی تھی۔ نے مارشل لاء حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی سیاسی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ الغرض ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں مظاہرے ہوئے۔ فیصل آباد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا تھا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?