بہاولپور پولیس سے آمنا سامنا، 3 ڈاکو فائرنگ سے ہلاک

  • Home
  • وسیب
  • بہاولپور پولیس سے آمنا سامنا، 3 ڈاکو فائرنگ سے ہلاک
پولیس

بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) تھانہ ہیڈراجکاں کے علاقہ میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا، 3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔ قتل، راہزنی و ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔ ڈی پی او بہاولپور موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ ہیڈراجکاں پولیس کو دوران ڈیوٹی اطلاع ملی کہ کچھ ڈاکو ایک شہری سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے ہیں۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے تھانہ ہیڈراجکاں کی حدود 24 ڈی این بی میں ناکہ بندی کی۔دوران ناکہ بندی ڈاکوؤں کا پولیس سے آمنا سامنا ہو گیا اور ڈاکوؤں نے پولیس پر سیدھے جان لیوا فائر کئے۔پولیس نے بھی حفاظت خود اختیاری کے تحت رکاوٹ کا سہارا لیتے ہوئے 2،4 جوابی فائر کئے۔فائرنگ رکنے کے بعد دیکھا تو 3ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو چکے تھے۔

بقیہ نامعلوم الاسم ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے اور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کیلئے ریڈ کئے جارہے ہیں جبکہ پولیس کی سپیشل ٹیمیں سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔ ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت حاجی احمد، صادق حسین اور سہیل اصغر کے نام سے ہوئی۔

3 ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

جن کا تعلق ضلع مظفر گڑھ سے ہے۔ تینوں ڈاکوؤں نے چند روز قبل تھانہ ہیڈ راجکاں کے علاقے میں دوران واردات۔ ایک نوجوان ساجد علی کو بھی قتل کیا تھا۔ اسکے علاوہ درجنوں قتل، ڈکیتی و راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ ملزمان سے موقع پر 3موٹر سائیکل، 2 پسٹل اور 1 کلاشنکوف برآمد ہوئی۔ نامعلوم الاسم ملزمان نے کار سرکار میں مداخلت کرتے ہوئے۔ پولیس ملازمان پر جان سے مار دینے کی خاطر سیدھی فائرنگ کرکے سرکاری۔ اور اپنے ہی ساتھی ملزمان کو ناحق قتل کرکے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ جس کا مقدمہ تھانہ ہیڈ راجکاں میں درج کیا جارہا ہے۔

وقوعہ کی اطلاع پا کر سرکل آفیسر معہ نفری فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ کرائم سین یونٹ اور PFSA ٹیم کو طلب کیا گیا۔ ڈیڈ باڈیز کو بغرض پوسٹ مارٹم BVH بہاول پور بھجوایا گیا۔ مفرور ملزمان کی تلاش وپتہ براری کےکیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ مزید تفتیش و تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او سید محمد عباس اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر موقع پر پہنچے۔ عوام الناس نے ڈی پی او بہاولپور اور پنجاب پولیس کے حق میں نعرے بلند کیے۔ اسی موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے کہا کہ ہیڈ راجکاں پولیس بہادری و جوانمردی سے مقابلہ کرنے پر شاباش کی مستحق ہے۔ مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?