
بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو,ڈپریشن)بہاولپور شہر میں چاند گاڑی رکشہ کی بھر مار، چاند گاڑیاں بغیر سلنسرکے چلائی جانے کی وجہ سے شور اس قدر زیادہ ہوجاتا ہے کہ کان پڑی آواز سنائی نہیں دیتی۔ شدید شور کی وجہ سے شہریوں میں قوت برداشت ختم ہونے کے ساتھ ساتھ ذہنی تناو کا شکار ہو رہے۔
جبکہ محکمہ ماحولیات خاموشی سے ہر ماہ اپنی تنخواہیں وصول کر رہا ہے۔ شہروں کی جانب سے محکمہ کو بارہا درخواست گزاری گئی لیکن محکمہ ماحولیات کا کہنا ہوتا ہے کہ ہمارے پاس فورس نہیں ہے اور ٹریفک پولیس بھی تعاون نہیں کرتی۔شہریوں کو شور کی وجہ سے پریشانی کا عمل محکمہ ماحولیات پنجاب ایکٹ 1997 کےسیکشن 17کے مطابق جرم ہے۔
جبکہ دوسری جانب شہریوں نے وزیر اعظم سمیت کمشنر بہاول پور اور ڈی سی بہاول پور سے مطالبہ کیا ہے شہر بھر میں چلنے والی رکشہ چاند گاڑیوں کو سلینسر لگانے پر پابند کیا جائے تاکہ شہریوں کو شدید شور سے نجات مل سکے۔ڈپریشن
ڈیرہ:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،پی ٹی آئی کااحتجاجی پلان تیار
ڈیرہ غازیخان (راؤ محمد فیاض راجپوت ) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی ڈیرہ نے احتجاجی پلان تیارکرلیا۔ سابق مشیرصحت پنجاب اور سابق ایم پی اے نے اجلاس میں شرکت کی۔ سابق وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل، سابق ایم پی اے نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ اگر عمران خان کو بلا جواز اور خلافِ قانون گرفتار کیا گیا۔ تو پی ٹی آئی ڈی جی خان کے عہدیدران، کارکنان ،ممبران۔ اور ڈی جی خان کی غیور عوام بھر پور احتجاج کرے گی۔ پورے ڈسٹرکٹ کے کارکنان تیار رہیں
Leave a Comment