بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

  • Home
  • وسیب
  • بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال
کارڈیالوجی

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق بہاول پور کارڈیالوجی سنٹر اپنے قیام سے لیکر آج تک ملازمین کی شدید کمی کا شکار ہے. جس کی وجہ سے یہ سنٹر پوری طرح سے پرفارم نہیں کرسکا. ذرائع کے مطابق کارڈیک سنٹر میں مجموعی طور پر گریڈ ایک سے گریڈ 20 تک کی 901 سیٹوں کی منظوری دی گئی تھی. جس میں گریڈ ایک تا چار کی 205 سیٹیں. گریڈ 5 تا 15 کی 184 اور گریڈ 16 تا 20 کی 512 سیٹیں شامل ہے.

جس کی منظوری پنجاب حکومت کی جانب سے ہوئی. مگر پنجاب حکومت آج تک ان تمام سیٹوں پر بندے نہیں تعینات کر سکی. آج بھی 901 سیٹیوں میں سے 625 سیٹیں خالی ہے. اور صرف 276 سیٹوں پر جس میں گریڈ 01 تا گریڈ 04 پر 15 ملازمین گریڈ 05 تا گریڈ 15 پر 31 ملازم اور گریڈ 16 تا گریڈ20 پر 230 ملازم کام کر رہے ہیں. جبکہ 625 سیٹیں آج بھی خالی پڑ ہے جن پر ملازمین تعینات نہیں ہو سکیں۔ کارڈیک سنٹر ذرائع کے مطابق خالی سیٹوں پر تعیناتی کے حوالے سے پنجاب حکومت کو کئی بار چٹھیاں لکھی گئیں. مگر اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ کارڈیالوجی

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?