
کو ٹ مٹھن (نا مہ نگار,غیرقانونی شکار)روزنامہ ’’بیٹھک‘‘ کی خبر پرڈی جی وائلڈ لائف پنجاب ڈی جی وائلڈ لائف جنوبی پنجاب کا بڑا ایکشن،اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف ملتان کی سربراہی میں ریڈ پارٹی راجن پور بھجوا دی جنہوں نے فوری چھاپے مار کر دیگر صوبوں سے آئے ہوئے شکاریوں کو رنگے ہاتھوں شکار کرتے ہوئے گرفتار کر لیا تفصیل کے مطابق ہجرتی پرندے جو ہر سال ہزاروں میل کی پرواز کرکے ہمارے یہاں سردیاں گزارنے آتے ہیں۔ جنہیں یہاں بیدردی سے قتل کر دیا جاتا ہے۔ راجن پور ضلع کی بد قسمتی ہے کہ شکار کو روکنے والی چھاپہ مار ٹیمیں ہی غیر قانونی شکار کراتی ہیں اور دیگر صوبوں سے بلائی جانیوالی ٹیموں کو بھاری رقم کے عوض شکار کیلئے تمام سہولیات فراہم کرتی ہیں۔
’’بیٹھک‘‘ کی خبر پر ایکشن
روزنامہ ’’بیٹھک‘‘ نے گزشتہ دنوں راجن پور میں ہجرتی پرندوں کے مسلسل قتل عام۔ اوراسکے پس پردہ حقائق کی خبریں شائع کی تو محکمہ وائلڈ لائف نے ان خبروں پر بڑا ایکشن لیا۔ اور ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب اور ڈی جی وائلڈ لائف جنوبی پنجاب نے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈی جی خان۔ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف راجن پور کی مبینہ کرپشن پرملتان سے ہی چھاپہ مار ٹیمیں راجن پور بھیج دیں۔ جنہوں نےاسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف محمد نواز کی سربراہی میں راجن پور میں کارروائیاں کیں۔ اور کونج سمیت مختلف پرندوں کے غیر قانونی طور پر شکار کیلئے۔ دیگر صوبوں سے آئے ہوئے افراد کو غیر قانونی شکار کھیلتے ہوئے موقع پر گرفتار کر لیا۔
اسکے علاوہ بڑی تعداد میں سوشل میڈیا پر شکار کئے گئے۔ مسافر پرندوں کی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کرنیوالے شکاریوں کیخلاف بھی گھیرا تنگ کر کے۔ انہیں بھی گرفتار کر کے شکاریوں پر بھاری جرمانے عائد کئے۔ سیاسی،سماجی، مذہبی اور مختلف مکتب فکر کے لوگوں نے ڈی جی وائلڈ لائف جنوبی پنجاب عنصر چٹھہ سے مزید مطالبہ کیا ہے۔ کہ روک تھام کیلئے مستقل بنیادوں پر مزید اقدامات کئے جائیں۔ محکمہ کے مقامی افسران کی جانب سے شکاریوں سے پیسے جمع کرنیوالے پرائیویٹ ملازم اور نااہل ٹیم کیخلاف بھی ایکشن لیا جائے۔ تاکہ مہمان پرندوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ غیرقانونی شکار
Leave a Comment