
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ، خواجہ جلال الدین رومی ، ڈاکٹر شمائلہ خالق ، ڈاکٹر فرحت ظفر ، رجسٹرار محمد زبیر احمد خان ، شاہسوار چودھری ڈائریکٹر فنانس، پروفیسر ڈاکٹر محمد عزیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ، ڈاکٹر آسیہ ذوالفقار ، ڈاکٹر عثمان سلیم اور ساجد طفیل نے شرکت کی۔
اجلاس میں متفقہ طور پر سابقہ سلیکشن بورڈ کے منٹس کی منظوری دی گئی۔ جس میں اساتذہ کی تقرری و ترقی کے علاوہ ڈپٹی رجسٹرار و کنٹرولر و ٹریژار سے۔ ایڈیشنل کے عہدوں پر ترقی پانیوالے افسران کی ترقی کی توثیق کی گئی۔ اجلاس میں ایم فل کے تجربے کو 2015 کی ایچ ای سی کی پالیسی کے تحت بحال کرنے کی منظوری دی گئی۔ اجلاسمیں سابق ڈائریکٹر فاصلاتی نظام تعلیم کیخلاف تحقیقاتی کمیٹی کو ہی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں اور مالی معاملات کا آڈٹ حکومتی نمائندوں سے کرانے کی منظوری دی گئی۔
اجلاس میں ملازمین کے سٹیچوز کی اصولی منظوری دیدی گئی جبکہ حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔ اجلاس میں وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی کو پرسنل گریڈ 22 دینے کی باقاعدہ منظوری دی گئی۔ اجلاسمیں 50سے زائد 3 سالہ اور 5سالہ لاءکالجز کے الحاق کے حوالے سے تنسیخ و منسوخی کی توثیق کی گئی۔ جبکہ ان کالجز میں زیر تعلیم طلباءکیلئے ملتان وہاڑی اور ڈیرہ غازی خان میں 3سٹڈی سنٹر قائم کردئیے گئے ہیں۔
بی زیڈ یو کے مالی معاملات
اجلاس میں بیرون ملک جانیوالے اساتذہ کو اپنے مقررہ وقت کے اندر جوائننگ دینے کیلئے۔ حتمی نوٹسز جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔ جبکہ متعدد اساتذہ کو پرسنل ہیرنگ کیلئے بھی طلب کرنے کی منظوری دی گئی۔ علاوہ ازیں یہ بھی فیصلہ کیا گیا۔ کہ جو اساتذہ واپس نہیں آئیں گے انکے خلاف اخبارات میں اشتہار ات شائع کرکے۔ انہیں نوکریوں سے برخواست کرنے کیلئے کارروائی کی جائے گی۔ علاوہ ازیں پچھلے4 سال کے دوران پیڈا ایکٹ کے تحت کئے جانیوالے۔ تمام فیصلوں کی تفصیل سینڈیکیٹ میں پیش کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں غیر ملک جانیوالے متعدد اساتذہ کو میڈیکل گراؤنڈ پر لیوز بھی دی گئیں۔
اجلاس میں سابق رجسٹرار صہیب راشد خان کی سپریم کورٹ سے معطلی کے فیصلے کو پیش کیا گیا۔ اجلاسمیں بہاءالدین زکریایونیورسٹی کے گریڈ ایک سے 19تک کے ملازمین کو15 فیصد الاؤنس دینے کے حوالے سے کیس گورنر کو بھجوانے کی منظوری دی گئی۔ اجلاسمیں بہاءالدین زکریایونیورسٹی کے 2بینکوں کے ساتھ کئے گئے ایم او یو کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں لیہ سب کیمپس کے چارج ملازمین کو زکریایونیورسٹی ملتان سے تنخواہیں جاری کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ضلع ساہیوال اور پاک پتن کے پہلے سے الحاق شدہ کالجوں میں داخل طلباء برائے سیشن 2021-24 اور 2022-26 کو تعلیم جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔ نیز یونیورسٹی کی حدود کو پورے پنجاب میں بڑھانے کیلئے حکومت کو استدعا کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ بی زیڈ یو
Leave a Comment