تونسہ:بوائزہائی سکول کی شکستہ عمارت،بچوںکی زندگیوں کوخطرہ - Baithak News

تونسہ:بوائزہائی سکول کی شکستہ عمارت،بچوںکی زندگیوں کوخطرہ

تونسہ (سلیم ناصر گورمانی)گزشتہ سال بوائز ہائی سکول تونسہ میں 2اکیڈمک بلاکس تعمیر ہوئے جن میں2 آڈیٹوریم 4 سائیڈ رومز 12کلاس رومز 15دیگر رومز کے علاوہ 6 واش رومز/باتھ رومز تعمیر ہوئے ،سکول کی عمارت شکستہ حالی کاشکارہے،عوامی وسماجی حلقوں کے مطابق کمروں کے دروازوں کی حالت دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ کروڑوں روپے کی اس بلڈنگ میں کتنی کرپشن ہوئی ہوگی۔شہریوں نے کہاہے کہ حیرت کم جبکہ دکھ بہت زیادہ ہے کہ اس عمارت میں ہمارے لال جنہوں نے پاکستان کا روشن مستقبل بننا ہے بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنی ہے جو ہر وقت عمارت گرنے کے خطرات میں گھرے رہیں گے ۔والدین اداروں پر اندھا اعتماد کرتے ہیں اپنے بچوں کو بھیج کر مطمئن بیٹھ جاتے ہیں۔ انہیں نہیں معلوم کہ عمارت کی تعمیر پاس شدہ ڈیزائن کے مطابق نہیں ہوئی تعمیر میں سپیسی فکیشن کو یکسر نظر انداز کیا گیا۔ انجینئرنگ کے قواعد کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔ محکمہ بلڈنگ کےانجینئرز جن کی نگرانی میں عمارت تعمیر ہوئی انہیں کٹہرے میں لا کر ان سے حاصل کردہ تعلیم کا دوبارہ امتحان لیا جائے اور سکول انتظامیہ جنہوں نے ٹھیکیدار کے کام پر نظر رکھنی تھی ان سے بھی ضرور باز پرس کی جائے۔ ٹھیکیدار کے خلاف فوجدای مقدمہ قائم کر کے اس سے تفتیش کی جائے کہ کس کس کو کتنے کمیشن سے نوازا تھا ۔پھر انہیں بھی اس مقدمے میں بطور ملزم شامل کر کے قرار واقعی سزا ملنی چاہیے۔عوامی سطح پر ہونیوالی کرپشن کو منظر عام پر لایا جائے تو ہوشربا کرپشن سامنے آئے گی۔ جب اس سلسلہ میں ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف سلیم شاہد سے مؤقف کیلئے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ میری تعیناتی سے پہلے کا بن چکا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں