تونسہ:تاریخی ریسٹ ہائوس کی قیمتی لکڑی،نوادرات چوری

  • Home
  • خاص خبر
  • تونسہ:تاریخی ریسٹ ہائوس کی قیمتی لکڑی،نوادرات چوری
ریسٹ ہائوس

تونسہ شریف ( سلیم ناصر گورمانی,ریسٹ ہائوس)محکمہ بلڈنگز تونسہ شریف ، عجب کرپشن کیغضب کہانی، وہوا میں محکمہ بلڈنگز اور محکمہ انہار کے مشترکہ قدیم اور تاریخی ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کی آڑ میں 60 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی قیمتی لکڑیاں اور نوادرات چوری کرکے ریسٹ ہاؤس کو کھنڈرات میں تبدیل کردیا۔ روزنامہ بیٹھک میں مسلسل خبروں کی اشاعت کے بعد متوقع کارروائی سے بچنے کے لیے سرکار کے کھاتے میں ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف سلیم شاہد نے نئے تعینات ہونے والے ایس ڈی او سمیع اللہ سے ایک لاکھ ساٹھ ہزار کی جی آر بھی کٹوا لی۔

تفصیلات کے مطابق سابق ایکسین بلڈنگ تونسہ شریف حال تعینات ایکسین ہائی وے تونسہ شریف محمد وقاص نے محکمہ بلڈنگز، محکمہ انہار کی ملکیتی تاریخی ریسٹ ہاؤس وہوا سے ساگوان اور دیار کی قیمتی لکڑیوں سے بنی فن تخلیق کی شاہکار الماریاں ، دروازے ، کھڑکیاں، بیلجیئم کے آہنی گاڈر اپنے سیاسی آقا کے ڈیرہ کی تعمیر میں استعمال کرنے کے لیے چوری کرنے کی مبینہ منصوبہ بندی کی ۔سرکاری وسائل و اختیارات استعمال کرتے ہوئے ریسٹ ہاؤس کی تزئین و آرائش کے لیے ایک کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے ٹینڈر خودلگوائے۔

تاریخی ریسٹ ہائوس

اپنے بااعتماد ایس ڈی او غلام شبیر کے ساتھ تین روز تک اپنی نگرانی میں ریسٹ ہاؤس کے قیمتی نوادرات۔ فرنیچر، دروازے ، کھڑکیاں، الماریاں ،قیمتی آہنی گاڈر اورلکڑیاں چوری کر لیں۔ ذرائع کے مطابق روزنامہ بیٹھک میں مسلسل خبروں کی اشاعت کے بعد متوقع کارروائی سے بچنے کے لیے۔ قیمتی سامان جس کی مالیت 60 لاکھ روپے ہے۔ سرکار کے کھاتے میں معمولی رقم ایک لاکھ ساٹھ ہزار روپے جمع کراکے. باقی 58لاکھ پچاس ہزار روپے ایکسین بلڈنگ سلیم شاہد نے خود ہڑپ کر لیے ہیں۔ ذرائع نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے. کہ سلیم شاہد پر راجن پور تعیناتی کے دوران بھی کرپشن کے متعدد مقدمات درج ہیں. جب اس سلسلہ میں ایکسین بلڈنگ سلیم شاہد سے رابطہ کرنے کی کوشش کی. تو اس نے فون سننا ہی گوارا نہیں کیا۔ ریسٹ ہائوس

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?