
سرکاری افسروں،عوامی نمائندوں کی بے حسی،مہوئی گٹہ پختہ نہ ہونے سے ٹوٹ گیا،پانی کی گزرگاہیں بھی صاف نہ ہوئیں
طاقتورریلہ سے بستی چاہ بارن والہ،بستی احمدانی،چھتانی اوربستی احمد آبادمیں ہرطرف تباہی،کسانوں کی جمع پونجی اجڑ گئی
تونسہ شریف( ارشد تونسوی) حالیہ بارشوں اور سیلاب سے فصلات ڈوب گئیں۔ عوامی نمائندوں اورپنجاب حکومت کی بےحسی کے سبب مہوئی گٹہ پختہ نہ ہونے کی وجہ سےٹوٹ گیاہے ۔اسکے علاوہ پانی کی گزرگاہوں کی صفائی نہ کرنے سے پانی کا طاقتور ریلہ گندم کی پکی فصل کو برباد کرتاہوا بستی چاہ بارن والہ، بستی احمدانی ،چھتانی اور بستی احمد آباد کی طرف تباہی پھیلاتا جا رہا ہے ۔ سینکڑوں ایکڑ گندم کی فصل تباہ ہو گئی ہے ۔اس سلسلے میں کسانوں کی جمع پونجی ختم ہوگئی مگر عوامی نمائندے اپنی عیاشیوں میں مصروف ہیں، 8ماہ میں ایک مہوئی گٹہ پختہ نہ کرواسکے۔ بارشوں
تدفین کے بعدگڑھی خدابخش کوفوج نے بندکردیاتھا،لاڑکانہ میں تاریخی مظاہرہ ہوا
ملتان (بیٹھک سپیشل)ذوالفقار علی بھٹو کی تدفین کے بعد فوج نے نوڈیرو جہاں گڑھی خدا بخش قبرستان واقع ہے۔ کو فوج نے بند کر دیا تھا۔ لاڑکانہ جس کی بھٹو شہید نے پارلیمنٹ میں نمائندگی کی تھی۔ نے مارشل لاء حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی سیاسی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ الغرض ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں مظاہرے ہوئے۔ فیصل آباد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا تھا۔
Leave a Comment