بہاولپور (رانا مجاہد: ڈسٹرکٹ بیورو) جاپان ٹاؤن اور جاپان سٹی بلڈر الحاج رضاء اللہ رؤف اور اسکے سہولت کاروں کی مزید کرپشن منظر عام پر آگئی جاپان سٹی کے نام پر مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے مالیت کے پلاٹس فروخت کردیئے گئے۔ موقع پر جاپان سٹی کا کوئی وجود ہی نہیں۔ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن بہاولپور محمد صادق ڈھلوں نے بلڈرز سمیت پراپرٹی ڈیلرز اور میونسپل کارپوریشن بہاولپور کے افسران اور نقشہ برانچ کے اہلکاروں کے سرغنہ عبدالرزاق سمیت پٹواری محمد اکبر خان اور سابق پٹواری خورشید احمد خان کو 14 مارچ کیلئے طلب کرلیا ہے نوٹس جاری کر دیئے گئے بلڈر رضاءاللہ رؤف وغیرہ نے ابتدائی طور پر جاپان ٹاؤن چک 8 بی سی بہاولپور کا نقشہ 94 کنال 4 مرلے کا بطور لینڈ سب ڈویژن منظور کروایا مگر موقع پر 100 کنال سے زائد رقبہ باونڈری وال کے اندر موجود ہے مفاد عامہ کے پلاٹس بھی خورد برد کرلیے گئے بعد ازاں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ایک اور جاپان سٹی لینڈ سب ڈویژن رقبہ چک 9 بی سی بہاولپور تعداد تقریباً 84 کنال 5 مرلہ ظاہر کرکے مبینہ طور پر نقشہ منظور کروایا مگر اشتہار بازی میں جاپان سٹی کو سینکڑوں کنال اراضی پر مشتمل ہاؤسنگ سکیم ظاہر کیا ۔قانون کے مطابق کسی بھی ٹاؤن لینڈ سب ڈویژن یا ہاؤسنگ سکیم کی منظوری لئے بغیر اور باؤنڈری وال اور موقع پر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کروائے بغیر پلاٹس کی فروخت اور اشتہارات پوسٹر بروشر جاری کرنا جرم ہے غلام رسول خان کی درخواست پر سابق ڈائریکٹر انٹی کرپشن بہاولپور نے تحقیقات کا حکم دیا تھا سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ (زیڈ ) کے سربراہ اعجاز الحق نے کئی ماہ قبل رضاء اللہ رؤف بلڈر کے جھانسے میں آکر جاپان سٹی چک 9 بی سی بہاولپور کا افتتاح کیا تھا مگر موقع پر نہ تو جاپان سٹی کی باؤنڈری وال ہے اور نہ ہی ترقیاتی منصوبوں کا نام و نشان ہے بلکہ موقع پر کھیتوں میں موجود فصلیں پلاٹس خریدنے والوں کا منہ چڑا رہی ہیں سابق ڈائریکٹر اینٹی کرپشن بہاولپور نے میاں آصف چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن بہاولپور اور نقشہ برانچ کے عبدالرزاق سینئر بلڈنگ انسپکٹر علی اکبر کامران اسسٹنٹ نقشہ برانچ سلیم چشتی نقشہ کلرک سمیت جاپان سٹی چک 9 بی سی کے پٹواری محمد اکبر خان اور خورشید احمد خان وغیرہ کیخلاف تحقیقات کا حکم دیا تھا بلڈر رضاءاللہ رؤف نے مسلم لیگ ( زیڈ ) کے سربراہ اعجاز الحق سے عوام کو جھانسہ دینے کیلئے غیر قانونی طور پر چک نمبر 9 بی سی بہاولپور میں جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم کا پروقار تقریب میں افتتاح کروایا اور پراپرٹی ڈیلرز اور معاونین کو تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کروائے حالانکہ موقع پر جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم کا کوئی وجود نہیں ہے ترقیاتی کام تو دور کی بات ہے جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم بہاولپور کی باؤنڈری وال بھی نہیں ہے بلڈر اور پراپرٹی ڈیلروں نے عوام کورنگ برنگی اشتہاری مہم کے ذریعے پلاٹس کی فائلیں بناکر فروخت شروع کی ہوئی ہے۔ قانون کے مطابق کسی بھی ٹاؤن لینڈ سب ڈویژن یا ہاؤسنگ سکیم کے پلاٹس کی فروخت یا تشہیر مکمل طور پر باؤنڈری وال اور ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کروانے کے ساتھ ساتھ میونسپل کارپوریشن سے منظوری حاصل کئے بغیر نہیں کی جاسکتی لیکن مبینہ طور پر جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم بہاولپور کے نام پر تقریباً ایک ارب روپے مالیت کے پلاٹس کی فائلیں فروخت کردی گئی ہیں جبکہ بلڈر رضاءاللہ رؤف کے اپنے نام پر مبینہ طور پر چک نمبر 9 بی سی بہاولپور میں 15 ایکڑ اراضی بھی نہیں ہے جبکہ دعویٰ 120 ایکڑ سے زائد اراضی پر ہاؤسنگ سکیم بنانے کا کیا جارہا ہے مختلف اراضی مالکان سے زمین خریداری کا ایگریمنٹ کیا جاتا ہے مگر انہیں معاہدے کے مطابق بر وقت رقم ادا نہیں کیجاتی یہی وجہ ہے کہ مبینہ جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم بہاولپور کی مجوزہ اراضی پر پلاٹس کی بجائے ” فصلیں کاشت شدہ ” ہیں راتوں رات کروڑ پتی بننے کی دوڑ میں شریک پراپرٹی ڈیلروں نے سادہ لوح لوگوں کو پلاٹس کا جھانسہ دیکر لوٹ لیا ہے اگر رضاءاللہ رؤف بلڈر اور اراضی مالکان کے مابین ڈیل ناکام ہوجاتی ہے تو عوام کروڑوں روپے سے محروم ہو جائیں گے بلڈرز نے غیر قانونی طور پر پلاٹس فروخت کرنے کیلئے اکبر خان پٹواری کے منشی امتیاز کا الحاج رضاءاللہ رؤف بلڈر کی جاپان ٹاؤن میں رہائش گاہ کی بالائی منزل پر اپنا دفتر بنایا گیا ہے جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم کے نام پر سینکڑوں پلاٹس کی فائلیں فروخت کردی ہیں اور ہر فائل پر 100 روپے کا کرنسی نوٹ کا سیریل نمبر بطور پلاٹس فائل نمبر لگایا جاتا ہے اور کرنسی نوٹ کے نمبر ہی پلاٹ کی فائل کا رجسٹریشن نمبر قررار دیا جاتا ہے ۔جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم جو کہ موقع پر پلاٹس کی بجائے کھیت ہیں اور گندم کی فصل کاشت شدہ ہے میں شامل اراضی کا ریونیو ریکارڈ کنڈونیشن فیس بارے تحقیقات کروائی جائیں تاکہ کنڈونیشن فیس بارے مزید انکشافات سامنے آسکیں۔

جاپان سٹی،جاپان ٹائون کے نام پرکرپشن،بلڈرزآج طلب
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں