بہاولپور (رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) جاپان ٹاؤن اور جاپان سٹی بلڈر رضاءاللہ رؤف وغیرہ کی مزید کرپشن منظر عام پر آگئی ۔جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم کے نام پر مبینہ طور پر ڈیڑھ ارب روپے کے پلاٹس فائلیں بناکر فروخت کردیئے گئے جبکہ موقع پر جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم کا کوئی وجود نہیں ہے البتہ رضاء اللہ رؤف نے قبل ازیں جاپان سٹی لینڈ سب ڈویژن کا نقشہ 84 کنال 5 مرلے اور 37 فٹ رقبہ چک نمبر 8/بی سی اور چک نمبر 9/بی سی بہاولپور میں ظاہر کرکے مبینہ طور پر منظور کروایا تھا جبکہ رضاء اللہ رؤف وغیرہ 4 بلڈرز نے پہلے ہی جاپان ٹاؤن چک 8/ بی سی بہاولپور کے نام پر 94 کنال 4 مرلے کا نقشہ منظور کروایا تھا اس طور پر دونوں ٹاؤنز کا کل رقبہ 178 کنال 9 مرلے بنتا ہے ۔جاپان ٹاؤن اور جاپان سٹی بہاولپور کی کرپشن بارے مسلسل خبروں کی اشاعت پر نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساؤتھ پنجاب اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن بہاولپور نے متعلقہ افسران کو فوری کارروائی کی ہدایت کی جس کے نتیجے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو بہاولپور نے میونسپل آفیسر پلاننگ ( نقشہ برانچ) میونسپل کارپوریشن بہاولپور کے لیٹر بابت بندش رجسٹریاں جاپان ٹاؤن اور جاپان سٹی بہاولپور پر عملدرآمد کرواتے ہوئے پلاٹس کی رجسٹریوں پر پابندی عائد کردی ہے ۔علاوہ ازیں تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ملک فاروق اعظم اعوان نے فاضل عدالت سول جج بہاولپور میں جاپان ٹاؤن بلڈرز رضاءاللہ رؤف وغیرہ کیخلاف معاہدہ اقرار نامہ بیع رقبہ تعدادی 26 کنال 17 مرلے 204 مربع فٹ بعوض 12 کروڑ 94 لاکھ 96 ہزار روپے کی منسوخی کیلئے دعویٰ دائر کردیا ہے۔ رکن قومی اسمبلی نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ جاپان ٹاؤن بہاولپور میں کسی قسم کی تعمیرات اور پلاٹس کی منتقلی تا تصفیہ دعویٰ روک دی جائیں ۔مدعی نے مدعا علیہان پر معاہدہ اقرار نامہ بیع کی شرائط کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔ علاوہ ازیں عبدالرزاق سینئر بلڈنگ انسپکٹر نقشہ برانچ میونسپل کارپوریشن بہاولپور انچارج نقشہ جات ہاؤسنگ سکیم ہائے اور ٹاؤنز وغیرہ رضاء اللہ رؤف سے ساز باز کرکے جاپان ٹاؤن بہاولپور میں کمرشل اور ریزیڈنشل بلڈنگز کی غیر قانونی تعمیرات میں بھر پور معاونت کی جس کے نتیجے میں مبینہ طور پر کروڑوں روپے کی سرکاری فیس خورد برد کی گئی ہے۔ سینئر بلڈنگ انسپکٹر عبدالرزاق بارے زبان زد عام ہے کہ اانہوں نے درپردہ رضاء اللہ رؤف بلڈر سے جاپان سٹی چک 9 بی سی بہاولپور کے پلاٹس کی فروخت کے غیر قانونی دھندے میں پارٹنر شپ کرلی ہے۔

جاپان ٹاؤن، جاپان سٹی ہاؤسنگ سکیم بہاولپور میں پلاٹوں کی رجسٹریوں پر پابندی عائد
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں