
ملتان (کرائم رپورٹر)ملتان پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ڈرگ ڈیپارٹمنٹ کے ہمراہ جعلی ادویات تیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی، بھاری مقدار میں جعلی دوائیاں اور دوائیاں بنانے کا سامان برآمد کرلیا۔ ملتان پولیس تھانہ حرم گیٹ نے ڈرگ ٹیم کے ہمراہ صادق کالونی میں کاروائی کرتے ہوئے۔ جعلی ادویاتتیار کرنیوالی فیکٹری پکڑ لی جہاں سے بھاری مقدار میں جعلی دوائیاں اور جعلی دوائیاں بنانے کا سامان برآمد کر لیا۔
جبکہ موقع سے ملزم عثمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزم نے گھر میں جعلی ادویات تیار کرنے کی فیکٹری بنائی ہوئی تھی۔ جعلی ادویات، پیکنگ کا سامان اور دیگر سامان قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ حرم گیٹ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی پولیس شروع کر دی گئی۔ ایس ایچ او تھانہ حرم گیٹ حماد الحسن بودلہ نے ڈرگ انسپکٹر علی خلیل اور دیگر ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے برآمدگی۔
راجن پور:سیم نالہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے انتظامات نہ کیے جاسکے
راجن پور (سپیشل رپورٹر/ ساجد شفیع سیال) سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کوئی تدارک نہ کیا جا سکا سیم نالے ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ارباب اختیار خاموش۔ تفصیلات کے مطابق راجن پور جو کہ ملک بھر کا زرعی ضلع ہے۔ یہاں کے کاشتکار محنت کرکے اپنی فصلات تیارکرتے ہیں۔ مگر ہر سال سیلاب آ جانے سے تمام فصلات اور مکانات و دیگر مال اسباب سیلاب کی نذر ہو جاتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ضلع راجن پور کی عوام تعمیر و ترقی کے لحاظ سے زیرو پوائنٹ پر آجاتے ہیں۔ پورا ضلع معاشی بدحالی کا شکار ہو جاتا ہے۔
حکومت کی طرف سے سیلاب کی روک تھام کے لیے ملنے والا فنڈ بندر بانٹ کی نذر ہو جاتا ہے۔ عوامی سماجی کاشتکار حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے۔ کہ ضلع راجن پور میں سیلاب کی روک تھام کے لیے مستقل بنیادوں پر لاحہ عمل بنایا جائے۔ اور سیم نالوں وفلڈبندکی تعمیر ابھی سے شروع کر دی جائے۔
Leave a Comment