جعلی ڈگری کا الزام، وزیرمملکت مہرارشاد سیال آج سپریم کورٹ طلب - Baithak News

جعلی ڈگری کا الزام، وزیرمملکت مہرارشاد سیال آج سپریم کورٹ طلب

مظفرگڑھ ( تحصیل رپورٹر)جعلی ڈگری کیس و دھوکہ دہی کے الزام میں سپریم کورٹ نے مظفرگڑھ سے ممبر قومی اسمبلی و وزیر مملکت مہر ارشاد احمد سیال کو آج طلب کرلیا۔ ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ تفصیل کے مطابق آج 13 مارچ کو سابق ایم این اے جمشید احمد دستی کی مدعیت میں وفاقی وزیر مملکت مہر ارشاد احمد سیال کے خلاف مقدمہ نمبری 1590 CA/2018 اور /CA1480 میں انہیں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے ۔مدعی کیس کے مطابق جنرل الیکشن 2018ء میں ایم اے184 ٹو مظفرگڑھ سے مہر ارشاد احمد سیال نے حصہ لیا اور جو کاغذات نامزدگی ریٹرنگ آفیسر کو جمع کروانے تھے اس میں انکی بی اے کی ڈگری سراسر بوگس اور جعلی ہے جس میں انہوں نے میاں چنوں کے ایک شخص کی ڈگری استعمال کی تھی جو مہر ارشاد سیال کے نام ولدیت سے مکمل ملتی جلتی تھی۔ اس سے انہوں نے ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ملک و قوم اور الیکشن کمیشن کے ساتھ بہت بڑے دھوکے اور فراڈ کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نوٹس لیتے ہوئے حلقہ کی عوام کے ساتھ انصاف کرے۔جمشید احمد دستی نے روزنامہ ’’بیٹھک‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سپریم کورٹ سے انصاف کی امید ہے ۔حق و سچ کی فتح ہو گی ۔جھوٹ ، فریب اور دھوکے کی سیاست کا خاتمہ ہو گا۔ میری اور میرے گروپ کی ضلع مظفرگڑھ میں عوامی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں۔ ضمنی الیکشن سمیت جنرل الیکشن میں بھی بھرپور حصہ لیں گے اور کرپٹ مافیا اور پسماندہ وسیب کے دشمنوں کیخلاف بھر پور مہم چلائیں گے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
کارڈیالوجی

بہاولپور: 625اسامیاں خالی،کارڈیالوجی سنٹر آج بھی عملاً غیرفعال

بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں