جلال پور پیر والہ ( بیٹھک رپورٹ) الیکشن کمیشن پاکستان نے تحصیل جلال پور کے 2 صوبائی حلقوں پی پی 222 اور پی پی 223 کے انتخابات کے سلسلہ میں صوبائی حلقہ 223 جو جلال پور شہر اور گرد و نواح کے علاقوں پر مشتمل ہے کیلئے ریٹرننگ آفیسر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوآرڈی نیشن ملتان سرفراز احمد کو مقرر کیا ہے جبکہ ا کی معاونت کیلئے اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کے طور پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر بہادر پور مرکز تحصیل جلال پور محمد عمران خواجہ اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ لودھراں فہد انور کو تعینات کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے جلال پور سے 100 کلومیٹر دور اپنے دفتر کو ہی الیکشن آفس بنانے سے الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمندوں، معلومات حاصل کرنیوالے سیاسی کارکنوں اور میڈیا کوریج کرنیوالے صحافیوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صوبائی حلقہ 223 سے متصل تحصیل کے دوسرے حلقے پی پی 222 کے ریٹرننگ آفیسر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کے جلال پور میں دفتر کے سبب امیدواروں اور دیگر شہریوں کے ساتھ ساتھ انکے معاون عملہ کیلئے بھی آسانی ہے، الیکشن کمیشن صوبائی حلقہ 223کے ریٹرننگ آفیسر کا دفتر بھی جلال پور میں قائم کرے تاکہ امیدواروں کو کا غذات نامزدگی کے حصول، ادخال ، جانچ پڑتال اور دیگر امور کے سلسلہ میں کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

جلالپور آر او آفس 100 کلومیٹر دور قائم، سیاسی کارکنوں اور صحافیوں کو مشکلات
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں