
بہاولپور،شجاع آباد (رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو،نمائندہ خصوصی،کرائم رپورٹر)جمعہ کومفت آٹافراہمی بند،شجاع آبادمیں پوائنٹ نہ بننے پراحتجاج،روڈ بلاک کردیا۔تفصیل کے مطابق بہاولپورسے رانامجاہد/ڈسٹرکٹ بیوروکے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے مطابق جمعہ کے دن مفت آٹا کی تقسیم بند رہی تاکہ فلور ملز مالکان گندم کی زیادہ سے زیادہ پسائی کر سکیں اور ہفتہ کے باقی کے 6 ایام میں عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ آٹا کی تقسیم کو یقینی بنایا جا سکے۔اس سلسلہ میں ضلع بہاول پور میں بھی جمعہ کے دن مفت آٹا تقسیم پوائنٹس سے آٹا کی تقسیم بند رہی۔
ڈپٹی کمشنر ظہیر انور جپہ نے اس حوالے سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ رمضان ریلیف پیکیج کے تحت تمام مفت آٹا ڈسٹری بیوشن پوائنٹس سے اہل افراد ہفتہ کے روز سے حسب معمول مفت آٹا حاصل کرسکیں گے۔واضح رہے کہ بہاول پور ضلع میں 18مارچ سے 30مارچ کے دوران اہل افراد میں مفت آٹا کے 10لاکھ 4ہزار 111 تھیلے تقسیم کئے جا چکے ہیں۔شجاع آبادسےنمائندہ خصوصی،کرائم رپورٹر کے مطابق یقین دہانی کروانے کے باوجود اے سی کی جانب سےشجاع آبادمیں فری آ ٹاسکیم پوائنٹ نہ دینے پر دو بڑی یونین کونسل کھاکھی پنجانی اور جلالپور کھاکھی کی بڑی تعداد میں عوام نےروڈ بلاک کر کے احتجاج کیا.
شجاع آباد جلالپور روڈ بند
موضع کھاکھی پنجانی اور جلالپور کھاکھی کے لوگوں نے شجاع آباد جلالپور روڈ بند کرنے کے بعد احتجاج کرتے ہوئے کہا. کہ شجاع آباد میں ہمارے موضع جات آبادی کے لحاظ سے بڑے موضع جات ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے فری آٹے سکیم پوائنٹ سے ہمیں محروم رکھا. مقامی لوگوں کا کہنا ہے جہاں آبادی کم ہے. وہاں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے سفارشات پر آٹا سکیم پوائنٹ منظور کر دئیے ہیں. جبکہ ہمارے موضح جات کی آبادی تحصیل شجاع آباد کی سب سے بڑی آبادی ہے. اور ہمیں اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے جان بوجھ کر فری آٹے سکیمسے محروم کر رکھا ہے.
ہم نے ایک ہفتے پہلے احتجاج ریکارڈ کروایا. تو اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے دو دن کے اندر ہمیں پوائنٹ لگا کر دینے کا وعدہ کیا. جبکہ اب اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد ہماری بات سننے کو تیار نہیں، اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد نے جہاں فری آٹا پوائنٹ دیا ہے. وہ ہماری آبادی سے 16 کلومیٹر فاصلے پر ہے. ہماری کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر سے درخواست ہے اگر ہمیں فری آٹاسکیم پوائنٹ نہ دیا گیا. تو ہم کمشنر آفس کے سامنے اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد کے ناروا سلوک پر احتجاج کریں گے ۔
Leave a Comment