جیل کیاچیز،عمران کیلئے جان بھی قربان:اسدعمر

  • Home
  • پاکستان
  • جیل کیاچیز،عمران کیلئے جان بھی قربان:اسدعمر

کوٹ مٹھن (نا مہ نگار)جیل کیا چیز ہے عمران خان پر جان بھی قربان ہے راجن پور کے کارکنان اور عوام کی محبتیں نا قابل فراموش ہیں ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر ڈسٹرکٹ جیل سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی رہنما سابق جنرل کونسلر عمران ستار مانی ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملاقات کے لئے آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے محبوب لیڈر اور ملک و قوم کا قیمتی سرمایہ ہیں ان کی کال پر جان بھی قربان ہے جیل جانا تو چھوٹی سی بات ہے انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ حکومت شکست کے خوف سے الیکشن سے بھاگ رہی ہے مگر الیکشن تو ایک نہ ایک دن ہونے ہیں، تحریک انصاف جلد حکومت بنائے گی اور عوام کو جس قدر ممکن ہو گا ریلیف فراہم کریں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ اب بند کمروں میں فیصلے نہیں ہونگے راجن پور کے عوام نے جو عزت پیار دیا وہ مدتوں یاد رکھا جائے گا عمران خان ملک کے حقیقی خیر خواہ لیڈر ہیں قوم انکے ساتھ کھڑی ہوئی ہے امپورٹڈ ٹولے کے دن گنے جاچکے ہیں پی ٹی آئی کا مستقبل روشن ہے قربانی رنگ لائے گی نوجوان پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں انکے کی جدوجہد کو سراہتے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنان عمران خان کے لئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں۔ 30 اپریل کو پی ٹی آئی کامیابی حاصل کرے گی بلے پر مہر لگانی ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے راجن پور جیل سے رہائی کے بعد پی ٹی آئی حاجی پور کے سینئر رہنما رانا محمد انور سکھیرا کی رہائش گاہ پر عمائدین علاقہ سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ راجن پور کی محرومیاں دور کرنے کے لئے عوام پی ٹی آئی کے امیدواروں کے ہاتھ مضبوط کرے۔ اس موقع پر جام اسماعیل برڑہ رانا واجد اقبال سکھیرا فاروق احمد مغل رانا محمد یونس سکھیرا مرزا سہیل احمد مغل عابد علی سکھیرا راول بزدار جام صدام حسین برڑہ عمران ستار رحمانی ایڈووکیٹ ودیگر بھی موجود تھے۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?