
یونیورسٹی میں مبینہ کرپشن،لوٹ کھسوٹ،انتظامیہ کے پاس ملازمین کوتنخواہیں دینے کے لیے بھی پیسے نہ بچے
ملازمین کی بائیکاٹ کی دھمکی،حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ،یونیورسٹی انتظامیہ کاموقف دینے سے انکار
بہاولپور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) اسلامیہ یونیورسٹی کی ترقی کے دعوؤں کا پول کھل گیا‘خزانہ خالی ہونے کے باعث ملازمین کوچوتھے روز بھی تنخواہیں نہ مل سکیں۔ پریشان ملازمین نے یونیورسٹی کی ڈیوٹی دینے کے بائیکاٹ کی دھمکی دیدی، یونیورسٹی انتظامیہ کاموقف دینے سے انکار، باوثوق ذرائع نے بتایاہے کہ اسلامیہ یونیورسٹی میںمبینہ کرپشن اورلوٹ کھسوٹ کی وجہ سے خزانہ خالی ہوگیاہے اوریونیورسٹی کی انتظامیہ کے پاس ملازمین کی تنخواہیں دینے کے بھی پیسے نہ بچے ہیں جس کی وجہ سے چارروز گزرنے کے باوجود ہزاروں ملازمین تنخواہوں سے محروم ہیں۔
متاثرہ ملازمین کے مطابق روزانہ رابطہ کرنے پرخزانہ خالی ہونے کاکہہ کرٹال دیاجاتاہے۔ متاثرہ ملازمین نے میڈیاسے رابطہ کرکے بتایاکہ انہیں تنخواہیں نہ دے کرظلم کیاجارہاہے۔ اتنی زیادہ مہنگائی میں تنخواہ کے بغیر ایک دن بھی گزارہ کرنا مشکل ہوچکاہے۔ اس حوالے سے اسلامیہ یونیورسٹی کے ترجمان شہزاد خالد سے متعدد مرتبہ رابطہ کیاگیا لیکن انہوں نے کوئی جواب نہ دیاہے متاثرہ ملازمین نے وزیراعلیٰ پنجاب، گورنرپنجاب اوردیگرارباب اختیار سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔
تدفین کے بعدگڑھی خدابخش کوفوج نے بندکردیاتھا،لاڑکانہ میں تاریخی مظاہرہ ہوا
ملتان (بیٹھک سپیشل)ذوالفقار علی بھٹو کی تدفین کے بعد فوج نے نوڈیرو جہاں گڑھی خدا بخش قبرستان واقع ہے۔ کو فوج نے بند کر دیا تھا۔ لاڑکانہ جس کی بھٹو شہید نے پارلیمنٹ میں نمائندگی کی تھی۔ نے مارشل لاء حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی سیاسی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تاریخ کا سب سے بڑا مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔ اسی طرح لاہور، فیصل آباد، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ الغرض ہر چھوٹے بڑے شہر اور قصبے میں مظاہرے ہوئے۔ فیصل آباد میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھیوں کا استعمال کیا تھا۔
Leave a Comment