رائٹ آف وے پٹی پرعمارتیں،اڈے بناناممنوع:ایازمحمود - Baithak News

رائٹ آف وے پٹی پرعمارتیں،اڈے بناناممنوع:ایازمحمود

ملتان (بیٹھک سپیشل) ایاز محمود ایڈمن آفیسر ایس این جی پی ایل ملتان نے نمائندہ بیٹھک کو بتایا کہ رائٹ آف وے کی پٹی پر کسی بھی قسم کی دکانیں، بلڈنگنز اور ٹرانسپورٹ اڈے بنانا ممنوع ہے کیونکہ کسی بھی وقت اس ایریا میں ایمرجنسی کا کام ہو سکتا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ان کے محکمے نے متعدد بار ان اڈوں کے مالکان کی غیرقانونی حرکتوں کی روک تھام کیلئے ڈی سی ملتان سے رابطہ کیا جس پر ڈی سی ملتان کی جانب سے ان اڈوں کیخلاف عارضی کارروائی تو کی جاتی ہے اور انہیں بند بھی کروایا جاتا ہے مگر مختلف سیاسی رہنماؤں کی مداخلت کی وجہ سے اڈے دوبارہ بحال ہوجاتے ہیں۔ اس حساس معاملے میں ڈی سی ملتان بھی بے بس نظر آتے ہیں۔رائٹ آف وے کی پٹی سے غیرقانونی طور پر ٹرانسپورٹ کے گزرنے کو بھی متعدد بار رکوانے کی کوششیں کی گئی ہیں جس میں کوئی خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہو پائی جبکہ ان اڈوں کے خلاف کارروائی کا اختیار ڈی سی ملتان کے پاس ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں