
مظفرگڑھ ( نامہ نگار) مظفرگڑھ میں واقع سابق مشیر وزیراعظم ہمایوں اختر خان کی ملکیت تاندلیانوالہ رحمان ہاجرہ یونٹ شوگر ملز شاہ گڑھ کے کسانوں کو واجبات کی ادائیگی کیلئے جاری کئے جانیوالے چیک باؤنس ہونے لگے۔ کاشتکاروں کو جعلی چیکس دینے پر آل پاکستان کسان اتحاد کا شدید ردعمل، صوبائی کوآرڈی نیٹر جنوبی پنجاب آل پاکستان کسان اتحاد رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ اور ڈویژنل آرگنائزر قاضی سرفراز حسین نے میڈیا کو تاندلیانوالہ شوگر ملز کے باؤنس چیک اور ان پر لگی بینک سلپس دکھاتے ہوئے بتایا کہ ملز انتظامیہ نے کسانوں کو گنے کے واجبات کی ادائیگی کیلئے جعلی چیک دے دئیے ہیں.
انہوں نے بتایا کہ شوگر ملز نےجو چیک کسانوں کو دئیے۔ انکی پیمنٹ نہیں ہوئی۔ شوگر ملز کے اکاؤنٹ میں رقم ہی نہیں ہے۔ ملز انتظامیہ نے کسانوں سے دھوکہ کیا ہے ۔ عدالت عالیہ، حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سےجاری کارروائی سے بچنے کیلئے کسانوں کو جعلی چیکس تھما دئیے ہیں جو قابل مذمت ہے۔ صوبائی کوآرڈی نیٹر رانا امجد ایڈووکیٹ نے جعلی چیکس پر ملز انتظامیہ کے خلاف فوجداری مقدمات درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔
سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب سرفراز مگسی کی ترقیاتی سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت
ملتان(خبرنگار)سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری جنوبی پنجاب سرفرازخان مگسی نےڈی جی خان کا دورہ کیا۔ اور فاریسٹ،وائلڈ لائف اور فشریز کے افسران پر مشتمل اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ماہی پروری اور محکمہ جنگلات کی جاری ترقیاتی سکیموں کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری جنگلات جنوبی پنجاب نے سکیموں پر کام تیز کرنے کی ہدایت کی۔ اور کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے 30 جون تک مکمل کئے جائیں۔ سرفراز خان مگسی نے فش آؤٹ لٹ کی ترقیاتی سکیم کا معائنہ کیا۔ اسکے علاوہ انہوں نے وسیع رقبے پر جاری شجرکاری کا معائنہ کرنے کیلئے۔ چوٹی ڈلانہ کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی۔ کہ تن آور درخت بننے تک پودوں کی بھرپور حفاظت کی جائے۔
Leave a Comment