روجھان:رودکوہی پانی کے اخراج کیلئے لگائے کٹس پُرنہ ہوسکے - Baithak News
سرکاری آٹا

روجھان:رودکوہی پانی کے اخراج کیلئے لگائے کٹس پُرنہ ہوسکے

راجن پور(سٹی رپورٹر) حکومت پنجاب کی عدم توجہ و عدم دلچسپی کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء و طالبات کس طرح تعلیمی اداروں میں پہنچنے کے لئے کتنی مصیبتیں اور مشکلات سے چوک روجھان سے براستہ سہجہپھاٹک سے گزرتے ہیں روجھان کے عوام نے حکومت پاکستان اور حکومت پنجاب سے متعدد مرتبہ میڈیا کی توسط سے 6 ماہ قبل رودکوہی کے پانی کے اخراج کیلئے لگائے گئے کٹس پر نہ کئے جا سکےگزشتہ ماہ روجھان میں ڈپٹی کمشنر راجن پور ڈاکٹر منصور احمد خان بلوچ کی لگائی گئی کھلی کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر راجن پور کو آگاہ کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ نے موقع پر جا کر صورت حال کا جائزہ لیا مگر کوئی خاطر خواہ نتائج ابھی تک برآمد نہ ہوئے تاہم طلباء و طالبات اور مسافر، ایمرجنسی مریضوں کوسفری سہولیات فراہم نہ کی جا سکیں ۔ حکومت عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر پہنچانے کے دعوے کرتی ہے مگر روجھان میں صورت حال آج بھی اس کے برعکس ہے ہمارے بچوں ، بچیوں کو 6 ماہ سے سکول اور کالج کی دہلیز تک نہیں پہنچا سکے۔ مٹ واہ، چک مٹ، چوک ٹاور، سخی رندان، کن اور اس کے گرد و نواح سے سینکڑوں بستی مکینوں کو اور سندھ پنجاب سے سفر کر کے روجھان سٹی آنیوالے ہزاروں مسافروں کو آمدورفت میں شدید تکلیف کا سامنا ہے علاوہ ازیں مزکورہ علاقوں سے ایمرجنسی مریضوں کو ہسپتال منتقل کرنے کیلئے ایمبولینسز کو میراں پور ٹول پلازہ سے لمبا سفر کاٹ کر آنا پڑتا ہے۔ طلباء و طالبات بروقت تعلیمی اداروں تک نہیں پہنچ سکے۔ روجھان کی عوامی، سماجی حلقوں نے نگران وزیراعلیٰ سید محسن نقوی سے روجھان چوک ٹاور لنک سہجہ پھاٹک روڈ کے کٹس پر جلد کر کے عوام کو اذیت سے نجات دلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں