رودکوہیوں کے پانی کو سمال ڈیم بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے

  • Home
  • پاکستان
  • رودکوہیوں کے پانی کو سمال ڈیم بنا کر استعمال کیا جاسکتا ہے
سمال ڈیم

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)چیمبر آف کامرس ڈیرہ غازیخان کے نائب صدر سرمد سلیم خوجہ نے کہا ہے کہ کوہ سلیمان سے آنیوالی رودکوہیوں کے پانی کو سمال ڈیمز میں جمع کر کے آبپاشی کیلئے استعمال سے تباہی پھیلانے والے اس برساتی پانی کو زراعت کیلئے استعمال کر کے سبز انقلاب لایا جا سکتا ہے اور راجن پور کے علاقے میں مرنج ڈیم کی تعمیر سے نہ صرف لاکھوں ایکڑ اراضی سیراب ہو گی بلکہ 100میگا واٹ سے زائد بجلی بھی پیدا کی جا سکتی ہے.

وہ گزشتہ روز ورلڈ واٹر ڈے کے موقع پر لاہور چیمبر کے زیر اہتمام ’’پانی کے وسائل سے معاشی ترقی‘‘( Ecnomic GrowthThroughWater Resources) کے عنوان سے منعقد ہ سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق صدر سہیل خان لاشار ی ،ڈپٹی ڈائریکٹر مراد جدون اور پنجاب بھر کے چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداران شریک تھے۔

سمال ڈیم

صوبہ بھر کے چیمبرز آف کامرس کے عہدیداروں نے پانی کے وسائل کو بہتر استعمال کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں ڈیرہ چیمبر آف کامرس کے نائب صدر سرمد سلیم خوجہ نے سیمینار سے خطاب میں کہا کہ ہر سال کوہ سلیمان سے آنے والی رودکوہیوں کی وجہ سے درجنوں افراد لقمہ اجل بن جاتے ہیں جبکہ ہزاروں مکانات ،مال مویشی اور ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی پر کھڑی فصلات تباہ ہوجاتی ہیں۔

کوہ سلیمان سے آنیوالی والی رودکوہیوں پر سمال ڈیمز کی تعمیر سے تباہی پھیلانے والا۔ یہی پانی بنجر زمینوں کی آبادکاری اور علاقے میں خوشحالی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔ اور راجن پور کے علاقے میں مڑنج ڈیم کا منصوبہ جس کا سروے اور پی سی ون مکمل ہے۔ اس پر عملدرآمد سے نہ صرف لاکھوں ایکڑ اراضی کی زرعی آبپاشی کے لئے پانی دستیاب ہو گا۔ بلکہ مڑنج ڈیم پر پن بجلی کے منصوبے سے 100میگا واٹ سے زائد بجلی بھی حاصل ہو سکے گی۔

یہ منصوبہ دو دہائیوں سے التواء کا شکار ہے۔ سرمد سلیم خوجہ نے کہاکہ اس منصوبہ اور ڈیرہ غازیخان کے علاقوں۔ میں سمال ڈیمز کی تعمیر سے ڈیرہ اور راجن پور کے اضلاع میں سبز انقلاب لایا جا سکتا ہے۔ اور پھلوں اور سبزیوں کی اضافی پیداوار ایکسپورٹ کرکے زرمبادلہ بھی کمایا جا سکتا ہے۔ کوہ سلیمان کے علاقے میں حال ہی میں بیش قیمت “زیتون ” کی کامیاب کاشت سے۔ اس علاقے میں زراعت کی ترقی کے امکانات روشن ہیں۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?