روڈبلاک،پی ٹی آئی رہنمائوں،کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم

  • Home
  • ملتان
  • روڈبلاک،پی ٹی آئی رہنمائوں،کارکنوں کی عبوری ضمانتیں کنفرم
پی ٹی آئی

راجن پور (سٹی رپورٹر ) پی ٹی آئی کے کارکنان پر روڈ بلاک کرنے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کے مقدمہ میں نامزد ملزمان وکارکنان کی کی ایڈیشنل سیشن جج نے عبوری ضمانتیں کنفرم کر لیں۔کارکنان میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ ماہ سابق وزیرا عظم عمران کی ممکنہ گرفتاری اور ذمان پارک میں پولیس کی طرف سے کارکنا ن پر تشدد اور گھر میں گھسنے پر جام پو رکے کارکنان نے اپنے قائد کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لیے ڈیرہ چونگی پر احتجاج کیا جس پر پولیس نے امیدوار تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی مرزا شہزاد ہمایوں۔ ضلع صدر عبدالرزارق راجہ۔ مرزا عبدالکریم گگن۔ سید سلیم شاہ۔ ملک محمد اقبال ارائیں۔

لیاقت علی قریشی۔ شاہ جہان مہسیر۔ ڈاکٹر میاں رفیع اللہ۔ کمال قریشی۔ طالب حسین کھوکھر۔ ارباب شفیع سکھانی ودیگر کارکنان پر زیر دفعہ 341/506/148/149/punjab maintance order ordence 1960.16 کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔ پی ٹی آئی کے وکیل امیر امجد پتافی ایڈوکیٹ۔ گل شیر ڈھانڈلہ۔ منور اقبال۔مرزا خرم خان۔ مرزا یاسر مبین ایڈووکیٹ کے توسط سے ایڈیشنل سیشن جج مرزا سرفرازعلی کی عدالت سے آج تک عبوری ضمانت کرالی۔ پی ٹی ائی کے وکلاء کے پینل نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں قانونی دلائل دیے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج سرفراز علی مرزا نے عبوری ضمانتیں کنفرم کر دیں۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?