رہائشی مکان میں سکول ،الاٹمنٹ منسوخی کے باوجودکاروبارجاری - Baithak News

رہائشی مکان میں سکول ،الاٹمنٹ منسوخی کے باوجودکاروبارجاری

بہاول پور (رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو) پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سب ریجن بہاول پور نے ماڈل ٹاؤن سی سکنی مکان میں پرائیویٹ سکول چلانے پر الاٹمنٹ منسوخ کر دی مگر پرائیویٹ سکول مالکان دھڑلے سے کاروبار میں مصروف‘ محکمہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی متعدد نوٹسز دینے کے باوجود عمارت کو سیل کرنے سے گریزاں‘ پرائیویٹ سکول مالکان نے بھاری فیسیں وصول کرکے سکنی کوٹھی کو کمرشل استعمال میں لا کر لاکھوں روپےکی سرکاری فیسوں کا غبن کر لیا۔تفصیل کے مطابق محکمہ پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی سب بہاول پور نے مکان نمبر 9-A‘ بلاک ڈبلیو ہاؤسنگ سکیم نمبر III ماڈل ٹاؤن سی کے مالکان کو چٹھی نمبر 294 مورخہ 27-02-2023 کے تحت متعدد چٹھیاں اور متعددنوٹسز بھجوائے جس میں کہا گیا ہے کہ رہائشی مکان کو کمرشل ناجائز استعمال کیا جا رہا ہے جو کہ الاٹمنٹ آرڈر / ایگریمنٹ کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح چٹھی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ قبل ازیں بھی دفتری چٹھی نمبر 522 مورخہ 24-12-2018 اور نوٹس نمبر 318 مورخہ 15-02-2021‘ نوٹس نمبر 1974 مورخہ 30-11-2021 اور نوٹس نمبر 2041 مورخہ 13-10-2022 کو بھی مطلع کیا گیا تھا کہ کمرشل استعمال فوراً ختم کر دیں لیکن اِن پر کوئی عمل نہیں کیا گیا جسکی وجہ سے شرائط الاٹمنٹ اور فاٹا بلڈنگ اینڈ زونینگ ریگولیشن 2020 ء کی خلاف ورزی پر ڈائریکٹر فاٹا ریجن بہاول پور نے مورخہ 10-06-2020 کو مکان نمبر 9-A ماڈل ٹاؤن سی کی الاٹمنٹ کو کینسل کر دیا تھا جسکی اطلاع الاٹی کو بذریعہ چٹھی نمبر 1037 مورخہ 11-06-2020 محکمہ ہذا کی جانب سے دی گئی تھی مگر الاٹی مکان نے اِسکی کوئی پرواہ نہ کی اور اِس کینسلیشن کیخلاف کوئی اپیل کسی بھی مجاز اتھارٹی سے نہ کی۔ تاہم چٹھی میں الاٹی کو رہائشی مکان پر کمرشل استعمال بند کرنے کا بھی کہا گیا ہے اور بصورت دیگر الاٹمنٹ مکان کے حوالے سے قانونی کارروائی عمل میں لانے کی تنبیہ بھی کی گئی جس میں مکان کو سیل کرنا‘ منہدم کرنا شامل ہو گا۔ دوسری جانب شہری محمد شکیل تسکین نے بتایا کہ انہوں نے گذشتہ سال 18 ستمبر 2022ء کو محکمہ پنجاب ہاؤسنگ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو مذکورہ مکان کے سٹیٹس کے حوالے سے ایک درخواست گذاری تھی کیونکہ اس بلڈنگ میں غیر قانونی طور پر ایک پرائیویٹ سکول سپرب گرائمر سکول قائم ہے جس کے مالکان نے مبینہ طور پر لوٹ مار کی انتہاء کی ہوئی ہے، سینٹری کی سہولت نا پید ہیں جبکہ بلڈنگ کا سکول کیلئے بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ سے مبینہ طور پر کوئی فٹنس سرٹیفکیٹ بھی حاصل نہیں کیا ، سکنی مکان میں کمرشل سرگرمیوں کے ذریعے میپکو کو بھی مبینہ طور پر ماہانہ بجلی کے بلوں میں ہزاروں روپے کا جھٹکا دیا جا رہا ہے۔ محمد شکیل تسکین نے بتایا کہ اِن سب مذکورہ بالا معاملات کی مکمل چھان بین کیلئے چیف ایگزیکٹو آفیسر (تعلیم) کو بھی درخواستیں دیدی گئی ہیں جس میں سکول کی رجسٹریشن کے حوالے سے بھی معلومات اور دیگر تفصیل طلب کی گئی۔ شہری نے کمشنر و ڈپٹی کمشنر بہاول پور‘ سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب اور پنجاب ہاؤسنگ اینڈ ٹاؤن پلاننگ ایجنسی کے ارباب اختیار سے صورتحال کا فی الفور نوٹس لیکر مذکور بالا عمارت کو سیل کرنے اور شہری کو اس حوالے سے معلومات تک رسائی فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں