ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں سہولت مراکز قائم - Baithak News

ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں سہولت مراکز قائم

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جنرل الیکشن پنجاب اسمبلی 2023 کے حوالے سے پنجاب کے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرز کے دفاتر میں Facilitation Centers قائم کر دیئے گئے ہیں۔ اس سلسلے میں دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنرڈیرہ غازیخان میں بھی Facilitation Center قائم کر دیا گیا ہے تاکہ عوام الناس ،ووٹرز اور امیدواران کو الیکشن سے متعلق بروقت اور مفید رہنمائی فراہم کی جا سکےاور اسکے ساتھ ساتھ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور تمام ریٹرننگ آفیسران کو بھی رہنمائی فراہم کی جا سکے۔مزید برآں Facilitation Centers کا مقصد ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر اور تمام ریٹرننگ آفیسران سے مسلسل رابطے میں رہنے کے ساتھ ساتھ ان کو الیکشن کے حوالے سے ہر مرحلے میں تکنیکی معاونت فراہم کرنا ہے تاکہ الیکشن کی سرگرمیاں بر وقت مکمل کی جا سکیں۔ اسکے علاوہ کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ میں پیش آتا ہے تو اس کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلی حکام کو اگاہ کرنا ہے تاکہ بر وقت اس کا تدارک ہو سکے۔تمام عوام الیکشن نے الناس ،ووٹرز سے اپیل کی جاتی ہے کہ اگر کسی کو بھی الیکشن کی کارروائی کے حوالے سے کوئی مسئلہ درپیش ہو تو وہ دفتر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ڈیرہ اور ریجنل آفس سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں