ریکارڈ میں ردوبدل،سابق ایم پی اےعلمدار، اینٹی کرپشن طلب

  • Home
  • وسیب
  • ریکارڈ میں ردوبدل،سابق ایم پی اےعلمدار، اینٹی کرپشن طلب
اینٹی کرپشن

ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)ریکارڈ میں رد و بدل کرکے گورنمنٹ لینڈ کو جعلسازی سے کروڑوں میں فروخت کرنے کا الزام اینٹی کرپشن نے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے اور ان کے بھائی کو طلب کرلیا۔ سابق ایپی اے عملدار قریشی اور ان بھائی نے محکمہ انہار کی اراضی کا برجی۔ قلعہ نمبرز میں ملی بھگت سے رد بدل کرائی اور رقبہ فرنٹ پر لا کر کروڑوں روپے میں پٹرول پمپ بنانے والی پارٹی کے ہاتھ فروخت کردیا

۔ انٹی کرپشن ڈیرہ غازیخان نے اس معاملے کی انکوائری شروع کرتے ہوئے اکیس مارچ کو طلب کرلیا۔ اینٹی کرپشن کے مطابق علمدار قریشی نے ملازمین محکمہ مال سے ساز باز ہوکر جعلسازی کی اور محکمہ انہار کے رقبے کے برجی، قلعہ نمبرز جعلسازی سے تبدیل کئے۔ عملدار قریشی پی پی 277 مظفر گڑھ کے سابق ایم پی اے ہیں جن کا تعلق پیٹی آئی سے ہے۔ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ طلب کیا ہے۔

آج کا اخبار

مٹھن کوٹ:بیسک ایجوکیشن سکول کی خواتین ٹیچرز20ماہ کی تنخواہوں سے محروم

مٹھن کوٹ(نمائندہ خصوصی) 1995 سے درس و تدریس سے منسلک بیسک ایجوکیشن سکول کی خواتین اساتذہ20ماہ سے تنخواہوں سے محروم ، گھروں میں فاقے ،عدم ادائیگی پر سڑکوں پر رل گئے، آنسوؤں سے روتے ہیں۔ خدا کرے کہ خانیوال کی طرح باقی ضلعوں کے ایم پی اے۔ ایم این اے جاگ پڑیں مگرافسوس کہ خداخوفی نہ حکمرانوں میں ہے۔ نہ اپوزیشن میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار صدر بیسک ایجوکیشن کمیٹی سکولز شاہین خان اور نواز مدنی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی سے مطالبہ ہے۔ کہ 20ماہ کی تنخواہیں جاری کرا کر داد رسی کی جائے۔ اور محکمہ تعلیم میں باقی صوبوں کی طرح اسے بھی محکمہ تعلیم میں ضم کیا جائے۔ جوطویل عرصہ سے علم کی روشنی پھیلا رہے ہیں۔ اس اقدام سے ملازمین کے ساتھ بھی بڑی بھلائی ہوگی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?