زرعی ترقیاتی بینک شجاع آبادکے3ایم سی اوتبدیل،تینوں سرکل خالی

  • Home
  • وسیب
  • زرعی ترقیاتی بینک شجاع آبادکے3ایم سی اوتبدیل،تینوں سرکل خالی
زرعی ترقیاتی بینک

شجاع آباد (تحصیل رپورٹر ) زرعی ترقیاتی بینک شجاع آباد 3ایم سی او تبدیل، تینوں سرکل خالی، کاشتکار زرعی قرض کے حصول کیلئے خوار ہونے لگے ہیں۔ ایک ہفتہ قبل شجاع آباد زرعی ترقیاتی بینک سے 3ایم سی او کو تبدیل کیا گیا۔ انکے مدمقابل کسی اور ایم سی اوز کی تعیناتی نہ کی گئی ۔شجاع آباد میں سرکل خالی ہونے سے کاشتکار قرض کے حصول کیلئے بینک کے چکر لگا کر چلے جاتے ہیں۔ جواب ملتا ہے کہ ایم سی او کے آنے پر رابطہ کرنا کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ کھاد بیج کے قرضہ کی اشد ضرورت ہے۔ بروقت قرض نہ ملنے سے فصلیں متاثر ہو سکتی ہیں۔ کاشتکاروں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ایم سی اوز کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ کاشتکار بروقت لون حاصل کر کے اپنی فصلیں کاشت کر سکیں۔

آج کا اخبار

رنگ پورکی واحد انتظارگاہ قبضہ گروپ کے ہتھے چڑھ گئی

مظفر گڑھ(نامہ نگار,انتظارگاہ )رنگ پور کی واحد انتظار گاہ بھی قبضہ گروپوں کا شکار ہوگئی۔ 50 ہزار نفوس پر مشتمل ضلع مظفر گڑھ کے اہم ترین قصبہ رنگ پور میں. خوشاب مظفر گڑھ روڈ پر خاصی کاوش کے بعد ایک انتظار گاہ تعمیر کی گئی تھی. جس میں رنگ پور اور گردونواح کے مرد اور خواتین مسافروں کے بیٹھنے کیلئے انتظامات کئے گئے تھے۔ انتظار گاہ کی تعمیر کے ابتدائی دنوں میں یہ انتظار گاہ مسافروں سے بھری ہوئی ہوا کرتی تھی. تاہم دھیرے دھیرے یہاں پر قبضہ شروع ہوگیا اور انتظار کرنیوالے مسافر بے دخل ہونے لگے۔

ابتداء میں انتظار گاہ سے بے دخل کئے گئے مسافروں نے احتجاج کیا تو انہیں نہ صرف دھمکایا گیا. بلکہ زدکوب بھی کیا گیا تاہم مقامی بااثر قبضہ گروپ اس انتظار گاہ کا قبضہ لینے میں کامیاب ہو گئے۔ اس وقت اس انتظار گاہ میں ایک بھی مسافر داخل نہیں ہو سکتا. کیونکہ انتظار گاہ کو بند کرکے ایک دکان کی شکل دیدی گئی ہے۔ رنگ پور کے سماجی سیاسی عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر مظفر گڑھ ڈی پی او مظفر گڑھ سے. اس انتظار گاہ کو قبضہ گروپوں سے واگزار کرانے کا مطالبہ کیا ہے. تاکہ مسافر مزید پریشانی سے بچ سکیں۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?