ملتان (سہیل چوہدری) جنوبی پنجاب کی سب سےبڑی درس گاہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کا انوکھا کارنامہ ،ایف اے فیل طالبعلم کو گریجویٹ کی ڈگری جاری کر دی، اس ضمن میں معلوم ہواہےکہ جنوبی پنجاب کی سب سے بڑی درسگاہ بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی دن بہ دن تعلیمی معیار سےافادیت کھو رہی ہے ۔اسکی وجہ یونیورسٹی کی اہم سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں ،یونیورسٹی کے کنٹرولر کی سیٹ 2013سے خالی ہے اسکے علاوہ رجسٹرار؛ خزانہ دار؛ وائس چانسلر اور ڈائریکٹر پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر پلاننگ مینٹینس ڈائریکٹر پلاننگ ڈویلپمنٹ کی سیٹیں عرصہ دراز سے خالی ہیں جس وجہ سے ان ٹیکنیکل سیٹوں پر اساتذہ کو تعینات کیا گیا ہے اساتذہ کو تعینات کرنے کی وجہ سے یونیورسٹی کے امتحانی معاملات سمیت ترقیاتی کا بھی متاثر ہو رہے ہیں ایف اے فیل طالب و طالبات بھی بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے گریجویٹ کی ڈگریاں حاصل کر رہے ہیں طالبعلم محمد تاشفین توقیر ولد ملک محمد توقیر نے رولنمبر 171845 گروپ آرٹس کے تحت ملتان بورڈ میں انٹرمیڈیٹ کا امتحان 2014 میں دیا اور فیل ہو گیا بعد میں محمد تاشفین نے اسی رولنمبر کے تحت ایف اے کا جعلی رزلٹ کارڈ بنوایا اور گریجویشن کے لیے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی میں ایف اے کے جعلی رزلٹ کارڈ کے ساتھ داخلہ بھجوا دیا چونکہ زکریا یونیورسٹی میں کنٹرولر کی سیٹ 12 سال سے خالی ہے اور ٹیچر کنٹرولر کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں اس لیے چیک اینڈ بیلنس کا نظم درہم برہم ہو گیا ہے جعلی رزلٹ کارڈ پر داخلہ بھجوانے والے طالب علم کو یونیورسٹی نے 2108 میں گریجویٹ کی ڈگری بھی جاری کر دیا ۔باوثوق ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ہزاروں ایسے افراد ہیں جو ایف اے فیل ہونے کے باوجود بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سے گریجویٹ کی ڈگری حاصل کر چکے ہیں ان حالات کی وجہ سے زکریا یونیورسٹی اپنی افادیت کھو رہی ہے اور اس کا تعلیمی معیار گر رہا ہےتعلیمی حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور اس میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے کنٹرولر امتحانات پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ سے جب رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ ایف اے کے رزلٹ کارڈ کو ہم کیسے چیک کر سکتے ہیں کہ یہ اصلی ہے یا نقلی ہے تاہم اگر ایسا کوئی کیس سامنے آتا ہے تو اس کی ڈگری کینسل کر دی جاتی ہے۔

زکریا یونیورسٹی :انٹر فیل کوگریجویشن کی سند دیدی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں