ملتان (کرائم رپورٹر) مبینہ جنسی درندوں کو کھلی چھوٹ تھانہ بیٹ میر ہزار کے علاقہ موضع بیر بند دوئم شہر سلطان کی رہائشی(ع)کومبینہ طور پر چند ماہ قبل 23-01-13 کو ریاض نامی شخص نے بکائنی روڈ پر تشدد کرکے زبردستی جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا جسکی فوری اطلاع تھانہ بیٹ میر ہزار کو دی گئی جس پر مقدمہ نمبر 19/23 بجرم 376 ایف آئی آر کا ندراج بھی ہوا مگر متاثرہ کے مطابق تھانہ بیٹ میر ہزار کی پولیس مظلوم عورت کا ساتھ دینے کے بجائے ملزم ریاض کی دست راست بنی ہوئی ہے اور آج تک ملزم کو گرفتار کرنے میں مکمل ناکام رہی ہے تفصیل کےمطابق موضع بیر بند دوئم شہر سلطان کی رہائشی (ع) جو کہ اپنے خاوند کے ہمراہ شاہجمال سے دوائی لے کر واپس آ رہی تھی بکائنی روڈ پر پٹرول ختم ہو گیا جسکی وجہ سے اسکے خاوند نے (ع) کو درخت کے ساتھ بٹھا دیا اور خود پٹرول ڈلوانے چلا گیا ۔متاثرہ کے مطابق اچانک ملزم ریاض وہاں آ گیا جس نے (ع) کو اکیلا پاکر شدید زدوکوب کیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے شدید تشدد کا نشانہ بنایا جس سے (ع) کے کپڑے پھٹ گئے اور ملزم ریاض قریبی جنگل سرکنڈہ میں لے گیا اور زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بھاگ گیا ۔شوہر کے آنے پر تمام اطلاع متعلقہ تھانہ بیٹ میر ہزار کو دی گئی جس پر دفعہ 376 کے تحت مقدمہ نمبر 19/23 کا اندراج ہوا ۔متاثرہ (ع) نے بیٹھک سے گفتگو کرتے ہوے بتایا کہ تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس ملزم ریاض کو پورا تحفظ فراہم کر رہی ہے اور رشوت کے طور پر ریاض سے خوب مال کھا رہی ہے جسکا ثبوت یہ ہے کہ دو ماہ سے زائد ہوگئے ہیں مگر آج تک ملزم ریاض کو گرفتار نہ کیا گیا ہے۔ مقدمہ کی تفتیشی افسر اے ایس آئی عاصمہ نے میری کوئی داد رسی نہ کی ہے اور نہ ہی آج تک ملزم کو پکڑنے کیلئے چھاپہ مارا ہے۔ پولیس کی اس ڈھیل کی وجہ سے ملزم ریاض مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دے رہا ہے ۔میری مدد کرنے والا کوئی نہیں ۔ جنسی درندگی کا مبینہ طور پر نشانہ بننے والی (ع) نے وزیر اعلیٰ پنجاب،آئیجی پنجاب ،ایڈیشنل آئی جی پنجاب سے اپیل کی ہے کہ تھانہ بیٹ میر ہزار پولیس سے اسے انصاف دلوایا جائے اور ملزم ریاض کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے ورنہ وہ تھانہ بیٹ میر ہزار کے سامنے خودسوزی کر لے گی۔ دوسری جانب ڈی ایس پی جتوئی اے ایس آئی تھانہ بیٹ میر ہزار عاصمہ سے انکا مؤقف جاننے کیلئےمتعدد بار رابطہ کیا گیا مگر انکی طرف سے کوئی بھی جواب موصول نہ ہوا۔

زیادتی کے ملزم گرفتار نہ ہوئے توخودسوزی کرلونگی:متاثرہ
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں