چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی ڈی جی کینال میں گرنے کا واقعہ،ریسکیو کا 7 روز تک جاری رہنے والا واٹر سرچ آپریشن اختتام پذیر،7 روز بعد تمام لاپتہ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔ نہرسے ملنے والی ڈیڈ باڈیز کی شناخت رقیہ مائی اور عزادار ، تین ماہ کے نومولود بچہ عبداللہ کے نام سے ہوئی ،جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی نہر میں گرنے کا واقعہ لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو 1122 کا واٹر سرچ آپریشن 7 ویں روز بھی جاری رہا ۔ واٹر سرچ آپریشن کے دوران ریسکیو رزنے جاں بحق افراد کی 3 مزید لاشیں تلاش کرلیں جن کی شناخت رقیہ بی بی اور 8 سالہ عزادار اور تین ماہ کے نومولود بچہ عبداللہ کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو ٹیم کا کہنا ہے کہ 3 لاشیں ملنے کے بعد حادثہ میں جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دن کی محنت سے آج تمام لاپتہ افراد کو تلاش کرلیا گیا اور آپریشن کا اختتام کردیا گیا یاد رہے آج سے سات روز قبل ٹریکٹر ٹرالی پر چوٹی زیریں سے سخی سرور زائرین جارہے تھے کہ اچانک زائرین کی ٹریکٹر ٹرالی ڈی جی کینال نہر میں جا گری جس سے مرد و خواتین بچے نہر میں جا گرے اور ڈوب کر جاں بحق ہوگئے جس کی تلاش کیلئے ریسکیو کا آپریشن جاری رہا ۔

سانحہ چوٹی زیریں،ہلاکتوں کی تعداد18ہوگئی
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں