سرکاری آٹا 500روپے مہنگا،غریب باہرنکل آئے،سڑکیں بلاک - Baithak News
سرکاری آٹا

سرکاری آٹا 500روپے مہنگا،غریب باہرنکل آئے،سڑکیں بلاک

چشتیاں،اوچشریف،احمدپورشرقیہ(تحصیل رپورٹر،نمائندہ خصوصی،نامہ نگار،سپیشل رپورٹر)(سرکاری آٹا) 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 500 روپے کااچانک اضافہ کی وجہ سےعوام نے احتجاج کرتے ہوئے مین ہائی وےروڈ بلاک کردیا۔ درجنوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ احتجاجی مظاہرین کی جانب سے روڈ بلاک کرنے سے بہاولنگر، ہارون آباد ،بہاولپور، ملتان کی جانب سفر کرنے والوں کو سخت دشواری کا سامنا رہا۔ احتجاج کرنے والوں کا کہناتھا کہ جب وہ سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ پر آٹے کی خرید کیلئے گئے تو ان کو بتایا گیا کہ10 کلو آٹے کے 648 روپے والے تھیلے کی نئی قیمت ساڑھے گیارہ سو روپے مقرر ہوچکی ہے جس کے بعد عوام شدید غم و پریشانی میں مبتلا ہیں۔

اوچشریف میں صبح سویرے سرکاری آٹے کے سیل پوائنٹ ریسٹ ہاوس میں جب عوام پہنچی تو ان کو بتایا گیا کہ دس کلو آٹے کی قیمت 1150 روپے مقرر ہوچکی ہے جس کے بعد عوام شدید غصے میں آگئی۔ پہلے الشمس چوک پر ٹائر جلا کر روڈ کو مکمل طور پر بند کردیا ۔ بعدازاںحتجاج غوث الاعظم چوک تک جاپہنچا اور ابو ظہبی نہر کے پل سمیت جلالپور پیروالا ایکسپریس روڈ احمد پور شرقیہ روڈ پر بڑے بڑے بانس باندھ کر ٹریفک کی آمدورفت کو مکمل طور پر بند کرکے مقامی سیاستدانوں، اسسٹنٹ کمشنر، ڈی سی سمیت موجودہ حکومت کے خلاف شدید نعرے لگائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں پانچ سو روپے دیہاڑی پر کام کرتے ہیں ہم ساڑھے چھے سو روپے کاآٹا بڑی مشکل سے خرید رہے تھے اب وہی دس کلو کا ریٹ بڑھا کر گیارہ سو پچاس روپے کردیا گیا جو کہ سرا سرا ظلم ہے۔ مقامی ایس ایچ او میاں اصغر علی سے مذاکرات کے بعد تمام تر رکاوٹیں ہٹا کر روڈ کو کھول دیا ۔ احمد پورشرقیہ میں آٹا مہنگا ہونے کی وجہ سے عوام سڑکوں پر نکل آئے۔ چوک منیر شہید کی تمام سڑکیں بند کر دیں۔اس موقع پرسماجی کارکن ملک مختیار کا کہنا تھاکہ مہنگائی سے تنگ شہری خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ۔ عوام نے احتجاج کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹا پرانے ریٹ پر فراہم کیا جائے تاکہ غریب کو دو وقت کا کھانا نصیب ہو سکے۔ اس موقع پر ایس ایچ او رئیس عنصر علی نے کامیاب مذاکرات کرکے احتجاج ختم کرا دیا۔(سرکاری آٹا)

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں