
ملتان(سٹی رپورٹر) ڈی سی ملتان عمر جہانگیر نے وہاڑی چوک آپریشن کا وزٹ کرنے کے دوران نمائندہ روزنامہ بیٹھک کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا. کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کرکے کسی ٹرانسپورٹر کو کاروبار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی نے کار سرکار میں مداخلت کی تو نتائج کا ذمہ دار وہ خود ہوگا۔ انہو نے کہا کہ عدالتی حکم امتناعی غیر قانونی قابضین کے خلاف کارروائی سے نہیں روکتا۔
انہوں نے موقع پر موجود تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آج ہی آپریشن مکمل کرکے دیوار تعمیر کی جائے۔انہوں نے کہا کہ یہ آپریشن سیاسی انتقامی کارروائی کے لئے نہیں سرکاری گرین بیلٹ پر غیرقانونی قبضہ ختم کرانے کے لئے کیا جارہا ہے۔ انہوں نے پولیس کے عدم تعاون پر موقع پر موجود ڈی ایس پی رمیز اور ایس ایچ او سعید سیال کی کارکردگی پر برہمی کا اظہار بھی کیا۔ سرکاری اراضی
ڈیرہ:عمران خان کی ممکنہ گرفتاری،پی ٹی آئی کااحتجاجی پلان تیار
ڈیرہ غازیخان (راؤ محمد فیاض راجپوت ) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری، پی ٹی آئی ڈیرہ نے احتجاجی پلان تیارکرلیا۔ سابق مشیرصحت پنجاب اور سابق ایم پی اے نے اجلاس میں شرکت کی۔ سابق وفاقی وزیر مملکت محترمہ زرتاج گل، سابق ایم پی اے نے اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔
عمران خان ہماری ریڈ لائن ہے۔ اگر عمران خان کو بلا جواز اور خلافِ قانون گرفتار کیا گیا۔ تو پی ٹی آئی ڈی جی خان کے عہدیدران، کارکنان ،ممبران۔ اور ڈی جی خان کی غیور عوام بھر پور احتجاج کرے گی۔ پورے ڈسٹرکٹ کے کارکنان تیار رہیں
Leave a Comment