بہاولپور (حاجی آصف)کسٹم پیڈکیخلاف گھیرا تنگ، نان کسٹم پیڈوالوں کوکھلی چھوٹ ،بہاولپور سمگلرزکی جنت،ملکی معیشت تباہ،سمگلنگ کا تیل ، نان کسٹم پیڈ سامان جس میںچھالیہ،گٹااورسگریٹ ، کپڑا، پلاسٹک دانہ، ڈرائی فروٹس،الیکٹرانکس سامان سمیت سکریپ کی فراہمی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سےجاری ہے،سندھ اوربلوچستان سے آنیوالاسامان بلوچستان لیویز، کسٹم حکام، بارڈرملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوں اورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اورکئی تھانوں کی حدود سے ہوتاپورے جنوبی پنجاب اور بہاولپور میں سپلائی ہورہا ہےجبکہ انوائس والی رکھنے والی گاڑیوں سے لوٹ مار بھی جاری ہے۔مظفر گڑھ کے رہائشی محمد فاروق سے30 لاکھ روپے رشوت لیکر جان بخشی ہوئی ۔انسپکٹر ارشد ندیم اور انسپکٹر شہریار نے ناجائز تنگ کرکے رشوت وصول کی ،چیف کلکٹر پنجاب کاروائی کریں ،محمد فاروق تفصیل کے مطابق بہاولپور سمگلروں کیلئے جنت بن گیا ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان اور بہاولپور کے کرپٹ آفیسران نے ایکا کرلیا اور ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور مکمل نیٹ ورک کیساتھ کام کررہے ہیں، جس میں خاص کر کسٹم افسران سمگلروں کو بچانے کیلئےمتحرک ہیں، نان کسٹم پیڈمال کو بحفاظت چیک پوسٹوں سے کراس کرانے کیلئےاہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں،اپنی کارکردگی دکھانے کی خاطر صرف ٹول پلازہ بہاولپور اور خانقاہ شریف کیساتھ روزانہ دکھاوے کے ناکے لگایاجاتاہےجہاں نئے آنے والے افراد کو تو دھر لیا جاتا ہے لیکن بڑے سمگلروں سےانکی مبینہ ڈیل کیوجہ سے کھلی چھوٹ دے دی جاتی ہے،کسٹم آفیسران اور اسمگلروں کے درمیان ڈیل بارے انکشافات منظر عام پر آنے لگے ہیں، کسٹم آفیسران نے بڑے اسمگلروں سے براہ راست ڈیل کرنے اور چھوٹےسمگلروں کے ساتھ انسپکٹرز اور اہلکاروں کو ڈیوٹی لگادی جو سمگلنگ کے مال کو بحفاظت چیک پوسٹیں کراس کرانے لگے ہیں۔ جس کے سبب حکومت کو ریونیو کی مد میں ماہانہ اربوں روپے جبکہ سالانہ کھربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ بہاولپور میں اس وقت درجنوں کی تعداد میں نان کسٹم پیڈ ٹریکٹر،کاریں روڈوں پر رواں دواں ہیں اور یہ سب کچھ کسٹم عملہ کی ملی بھگت سے ہورہا ہے۔ذرائع کیمطابق کسٹم پولیس بہاولپور،ڈیرہ غازیخان اور ملتان کی ملی بھگت سے چیک پوسٹوں سے دھڑا دھڑ کھلے عام سمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے ۔ڈیرہ غازی خاں والے ملازمین بہاولپور جانے والی نان کسٹم پیڈ اشیاء جن میں ایرانی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ سامان جس میں چھالیہ،گٹا اور سگریٹ غیر ملکی ٹائرز،، کپڑا پلاسٹک دانہ، ڈرائی فروٹس،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ وغیرہ شامل ہیں کو ڈیرہ غازی خاں سے مظفر گڑھ اور علی پور براستہ اوچ شریف سے بہاولپور بھیج دیا جاتا ہے کیونکہ یہاں کے سمگلروں سے بہاولپور کے افسران نے مبینہ گٹھ جوڑ کیا ہوا ہے جن میں مبینہ طور پر طاہر کلکٹر،ارشد ندیم انسپکٹر،شہریار،اشفاق احمد کانسٹیبل،فیصل گجر، شہباز خاں،اعجاز ڈرائیورشامل ہیں انہوں نے بہاولپور میں نان کسٹم سمگلروں کو کھلی چھوٹ جبکہ کسٹم پیڈ کرنے والوں کو مختلف طریقوں سے بلیک کرکے ان سے بھی بھتہ حاصل کررہے ہیں اور فی سمگلر سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے طے شدہ رقم لیکر ان کی درجنوں گاڑیاں نان کسٹم اشیاسے لوڈ ہو کر جنوبی پنجاب میں داخل ہونے لگے ہیں ۔ذرائع کے مطابق متعدد سمگلرز کا آفیسران سے رابطہ ہے جو مک مکا کے بعد ماتحت عملے کوانکی گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہےاسی طرح بڑے سمگلرز سے ایک دو ماہ کے بعد کبھی کبھار ایک ایک گاڑی کے سامان کی قربانی دینے کی شرط ڈیل میں شامل ہے مگر پکڑی جانیوالی گاڑی میں اکثر اوقات ناقص اشیاسے لوڈ کرکے خانہ پوری مکمل کرنے کا بھی شرائط کا حصہ ہے۔ مظفر گڑھ کے رہائشی محمد فاروق ولد امیر حسین نے چیف کلکٹر پنجاب کودی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ڈیزل اور پٹرول کا کام کرتاہے ، آئل ٹینکر 40ہزار لٹر ڈیزل لیکر رجسٹریشن ٹی ایل ایل836انوائس نمبر9602670439/96026440پٹرول وڈیزل ساہیوال کیلئے بھری قصبہ گجرات کے پاس گاڑی خراب ہونے پر کھڑی کردی اگلے روز گاڑی کو ڈرائیورلال احمد،کنڈیکٹرحسنین اورفورمین احمد نواز قصبہ گجرات سے روانہ کی تو طاہر کلکٹر،ارشد ندیم انسپکٹر،شہریار،اشفاق احمد کانسٹیبل،فیصل گجر،شہباز خاں، اعجاز ڈرائیورو5 نامعلو م مسلح افراد نے فورمین اور کنڈیکٹر کو نکال کر اپنی پرائیویٹ کار میں بٹھایا کار نمبر9800اور باقی دو کاریں بغیر نمبر پلیٹ کے تھیں ہیڈ پنجند ٹول پلازہ کراس کرواکر اوچ شریف لے گئے جہاں میں انکی جان پہچان والےملک زاہد کو لیکر گیا اورمنت سماجت کی کہ پہلے بھی مجھے بلیک میل کرکے 12لاکھ روپے وصول کئے گئے اب دوبارہ میری جان بخشی کرادو مجھے بلیک میل کرکے میرا تیل ہڑپ کرنا چاہتے ہیں جس پر زاہد حسین رابطہ کیا توا نہوں نے50لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی اورکہاکہ رقم نہ دی تو ہم موقع کے افسر ہیں اس کا تیل بھی ضبط اور گاڑی پر بھی مقدمہ درج کردینگے اور اس طرح اسکا اڑھائی کروڑ روپیہ ڈوب جائیگا ۔ میں نے زاہد حسین سکنہ وہاڑی اور محمد جہازیب سرانی کےسامنے30لاکھ روپے انسپکٹر ارشد ندیم،انسپکٹر شہریار اور اہلکاروں کونقد دئیےاور اپنی گاڑی چھڑائی ، میرے ڈرائیور سے نقدی 80ہزار روپے بھی فیصل گجر نے نکال لئے، انہوں نے اختیارت سے تجاوز کرکے میرے ساتھ سخت زیادتی کی ہے یہ نان کسٹم والوں کو کھلی چھوٹ اور ہم جیسے غریب لوگ جو کسٹم پیڈ ہوتے ہیں ان کو بلیک میل کرتے ہیں محمد فاروق نے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ کسٹم کے افسران کو معطل کرکے ان سے کرپشن اور لوٹ مار کا حساب لیکر قومی خزانے میں جمع کرایا جائے جبکہ مجھے میرے پیسے واپس دلائے جائیں اور انہیں کئےکی سزا دلا کر کیفر کردار تک پہنچایاجا ئے۔

سرکاری اہلکاروں کی ملی بھگت،بہاولپورسمگلروں کیلئے جنت بن گیا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
بہاول پور(رانا مجاہد/ ڈسٹرکٹ بیورو)بہاول پور کارڈیک سنٹر گریڈ 01 تا 20 کی 625 آسامیوں پر تعیناتیاں تا حال نہ ہو سکی۔ بہاول پور کارڈیک سنٹر جس کو خوبصورت بلڈنگ اور جدید سہولیات کے حوالے سےسٹیٹ آف آرٹ کہا جاتا مزید پڑھیں