سرکاری سامان کھڈے لائن،ٹینٹ ٹھیکیداروں سے ففٹی ففٹی طے

  • Home
  • ملتان
  • سرکاری سامان کھڈے لائن،ٹینٹ ٹھیکیداروں سے ففٹی ففٹی طے
سرکاری سامان

ملتان (وقائع نگار) ضلعی انتظامیہ ، میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے افسران نے باہمی ملی بھگت آٹا پوائنٹس سے بھی کروڑوں روپے کمانے کا فارمولا نکال لیا۔ میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل نے سرکاری سٹوروں میں میں رمضان بازاروں کے لیے استعمال ہونے والے سامان کے باوجود آٹا پوائنٹس کے لیے شامیانے، قناعتیں، فرنیچر ،کرسیاں ،میزیں اور دیگر سامان چہیتے ٹھیکیداروں سے کرایہ پر حاصل کر لیا ۔ذرائع کے مطابق ڈسڑکٹ گورنمنٹ سسٹم کے اختتامی دنوں میں شاہ رکن عالم ٹاؤن ، شیر شاہ ٹاؤن ، ممتاز آباد ٹاؤن اور بوسن ٹاؤن انتظامیہ نے ملتان شہر میں رمضان بازاروں کے لئے کروڑوں روپے مالیت کا سامان خریدا تھا ۔ٹاؤن سسٹم ختم ہونے کے بعد ہی یہ سامان میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے حوالے کر دیا گیا۔ دونوں اداروں نے گزشتہ سال بھی یہی سامان رمضان بازاروں میں استعمال کیا۔

اب بھی یہ سامان میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے سٹورز میں بہترین حالت میں موجود ہے۔ ذرائع کے مطابق جونہی پنجاب حکومت نے رمضان بازار نہ لگانے کا اعلان کیا جس پر ملتان میں تعینات بیوروکریسی سمیت صوبہ بھر میں کی انتظامیہ میں لمبے گھپلوں کا راستہ بند ہوگیا لیکن جیسے ہی حکومت پنجاب نے آٹا پوائنٹس لگانے کا اعلان کیا تو ملتان میں ضلعی انتظامیہ ،میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل نے آنا فانا ملتان شہر میں سات آٹا پوائنٹس بنا دیئے۔

ففٹی ففٹی کی بنیاد پر مارجن

حیران کن بات یہ ہے کہ ان آٹا پوائنٹس پر میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے سٹور رومز۔ میں موجود رمضان بازاروں کے لئے مختص سامان استعمال کیا جا سکتا تھا۔ لیکن کمشنر آفس، ڈپٹی کمشنر آفس، نے مالی بحران کے شکار ملک میں بچت کی بجائے آٹا پوائنٹس کے لیےکرایہ کا سامان لگوا دیا۔ جس پر کروڑوں روپے خرچ ہو گا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ سامان مخصوص ٹھیکیداروں سے حاصل کیا گیا۔ جن سے ففٹی ففٹی کی بنیاد پر مارجن لیا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور ضلع کونسل کے سٹور رومز میں موجود شامیانے۔ قناعتیں، کرسیاں میزیں اور دیگر سامان استعمال نہ کرکے۔ حکومتی خزانہ کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔ اور رمضان بازار نہ لگنے سے کک بیک کی مد میں ہونے والے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ ڈپٹی کمشنر آفس بھی میونسپل کارپوریشن۔ اور ضلع کونسل کے سامان کو آٹا پوائنٹس پر استعمال کر سکتا تھا۔ لیکن مخصوص کنٹریکٹرز کے مفادات اور افسران نے اپنی جیبیں بھرنے کے لیے سرکاری سامان استعمال نہیں کیا۔ اس حوالے سے چیف آفیسر راؤ فرمائش علی نے کہا۔ کہ میونسپل کارپوریشن صرف ولایت آباد آٹا پوائنٹ کی ذمہ داری نبھا رہی ہے۔ ہمارے سٹور میں رمضان بازار کے سامان سے صرف کرسیاں اصل حالت میں ملی ہیں جنکا استعمال کیا جا رہاہے۔ انہوںنے کہا کہ باقی سامان قابل استعمال ہی نہیں تھا، اس لیے کرایہ پر سامان لیا گیا۔

آج کا اخبار

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?