
ڈیرہ غازیخان(بیٹھک رپورٹ)پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں سرکاری محکموں میں افطار پارٹیوں پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق نگران حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے سرکاری محکموں میں افطار پارٹیوں کے انعقاد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں حکومت کی جانب سے پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، نوٹیفکیشن میں محکموں کو قومی خزانے کے پیسے کے استعمال میں انتہائی سادگی اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مہمانوں یا سرکاری محکموں کے وفود کو سرکاری تحائف نہیں دیئے جائیں گےتاہم غیر ملکی وفود اور مہمانوں پر اس پابندی کا اطلاق نہیں ہو گا واضح رہے کہ ملکی معاشی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت نے ملک بھر میں کفایت شعاری مہم شروع کر رکھی ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نے اس حوالے سے تمام صوبوں کو بھی اقدامات کی ہدایت کی تھی۔
نشترسٹینڈپراوورچارجنگ پکڑی گئی،ٹھیکیدارکے کارندے فرار
ملتان(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کےاے ایل او جاوید انور کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے۔ نشتر ہسپتال کے گاڑیوں کے پارکنگ سٹینڈ پر خفیہ چھاپہ مار کر ٹھیکیدار کے کارندوں۔ کو فی گاڑی سرکاری ٹوکن فیس 20 روپے کی بجائے 50 روپے وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ اوور چارجنگ کے جرم میں مقدمہ درج کرادیا گیا۔گرفتاری سے بچنے کے لئے ٹھیکیدار کے کارندے سٹینڈ چھوڑ کرفرار ہوگئے۔ موقع پر ملنے والی معلومات کے مطابق۔ انفورسمنٹ انسپکٹر منیر، سپرنٹنڈنٹ محبت خان اور اے سی سٹی کے پی اے زبیر۔ کی پشت پناہی میں اوورچارجنگ کرنے کے عوض ٹھیکیدار سے 1 سال سے 50 ہزار روپے منتھلی وصول کررہا ہے۔
موجود کمشنر ملتان نے اوور چارجنگ کی سرپرستی اور بھتہ وصولی کی شکایات پر منیر کو معطل۔ کرکے اس کو شعبہ ریگولیشن میں دوبارہ تعینات کرنے پر پابندی لگادی تھی۔ مگر کمشنر کے تبادلے کے بعد منیر نے چیف آفیسر فرمائش علی کو خوش کرنے کی گارنٹی دے۔ کر اس شعبے میں دوبارہ تعیناتی کراکے پرانا دھندہ پھر شروع کردیا ہے۔ چیف آفیسر کی الیکشن ڈیوٹی،میونسپل آفیسر ریگولیشن کا تبادلہ ہونے کی وجہ سے منیر سپرنٹنڈنٹ محبت خان کی آشیر باد میں کھل کر کھیل رہا ہے۔کمشنر سمیت کوئی افسر اس سے پوچھنے والا نہیں۔
Leave a Comment