سرکاری کوٹے میں ہیرپھیر،4 فلور ملز کاسرکاری کوٹہ معطل

  • Home
  • وسیب
  • سرکاری کوٹے میں ہیرپھیر،4 فلور ملز کاسرکاری کوٹہ معطل
فلور ملز

خانگڑھ (نامہ نگار,فلور ملز)ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی عوام کو بہترین سہولیات دینے کے لئے پرعزم ۔سرکاری کوٹے میں ہیر پھیر اور ناقص آٹا فراہمی کی شکایات پر 4 فلور ملوں کا سرکاری کوٹہ معطل کردیا۔ عوامی شکایات موصول ہونے پر ضلعی انتظامیہ نے 3 ماہ کے دوران فلور ملز کیخلاف 41 کاروائیاں کیں۔ڈپٹی کمشنر ظہیر عباس شیرازی نے بتایا کہ کارروائیوں کے دوران فلور ملوں کو 17 لاکھ 67 ہزار روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے۔ سرکاری آٹے کے کوٹے میں خردبرد اور شہریوں کو ناقص آٹا کی فراہمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔

آج کا اخبار

ڈیرہ:ناقص کوالٹی آٹا فراہم کرنے پر2فلورملزکوجرمانہ

ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ رپورٹر، بیٹھک رپورٹ)محکمہ خوراک ڈیرہ غازی خان نے کارروائی کرتے ہوئے بظاہر ناقص کوالٹی اور زیادہ موائسچر والا آٹا فراہم کرنے پرخلیل فلور مل اور تھری سٹار فلور مل کو 2، 2 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے گندم کا کوٹہ منسوخ کردیا ہے اور آٹا کے معیار کو چیک کرنے کےلئے ڈی جی خان ڈویژن کے تمام اضلاع میں ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز کی سربراہی میں ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں ۔محکمہ خوراک کے ترجمان کے مطابق چند مقامات پر آٹا کی کوالٹی کی شکایات ملنے پر ڈویژن کی 73 فلور ملز سے آٹا کے61 سیمپل لیکر کوالٹی کنٹرول لیبارٹری بہاولپور بھجوا دئیے گئے ہیں رزلٹ ناقص آنے کی صورت میں سخت تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ ڈی جی خان کے مراسلہ کے مطابق ڈی جی خان ڈویژن میں حکومت پنجاب کی ہدایت. پر ڈویژنل انتظامیہ اور محکمہ خوراک کی طرف سے ماہ صیام کے دوران مفت آٹا. فراہمی بلا تعطل جاری ہے۔ انہوں نے وضاحت کی کہ پاسکو سے خرید کی گئی. امپورٹڈ اور مقامی گندم کی مشترکہ پسائی سے بظاہر آٹابراؤن مائل ہوتا ہے. تاہم محکمہ خوراک کی جانب سے آٹا کے معیار کو برقرار رکھنے کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں۔ محکمہ خوراک ڈی جی خان کی جانب سے عوام الناس کو یقین دہانی کی جاتی ہے. کہ ماہ صیام میں مفت آٹا فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا. اور کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. ناقص کوالٹی پر بلا امتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?