سلاٹرہائوس،بھتہ نہ ملنےپرسرکاری اہلکارگتھم گتھا - Baithak News
سلاٹرہائوس

سلاٹرہائوس،بھتہ نہ ملنےپرسرکاری اہلکارگتھم گتھا

ملتان(سٹی رپورٹر,سلاٹرہائوس)بھتہ نہ دینے پر میرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کے سپرنٹنڈنٹ سلاٹر ہاؤس ندیم گوندل کا ڈرائیور باقر شاہ اور ریکوری انچارج دلبرآپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔ ایک دوسرے پر تھپڑوں اورگھونسوں کی بارش کردی۔ سلاٹر ہاؤس میدان جنگ بن گیا۔ باقر شاہ کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ سپرنٹنڈنٹ کا ڈرائیور ہونے کا فائدہ اٹھا کر سلاٹر ہاؤس کے ریکوری اہلکاروں سے بھتہ وصول کرتارہا ہے۔ریکوری انچارج دلبر سے بھتہ مانگنے پر دونوں میں جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑے کے وقت سپرنٹنڈنٹ ندیم گوندل ہیڈ آفس گیا ہواتھا ۔ڈرائیور باقر شاہ نے بغیر اجازت کے گاڑی سلاٹر ہاؤس لے جاکر واردات ڈال دی۔ ریکوری آفیسر الیاس قریشی نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ مجاز افسر کو پیش کردی ہے۔ سلاٹر ہاؤ فس کا ٹھیکہ کینسل ہونے کے بعد سرکاری عملہ محکمانہ ریکوری کررہا ہے۔سلاٹرہائوس

آج کا اخبار

مزید جانیے

مزید جانیں

مزید پڑھیں
بی زیڈ یو

بی زیڈ یو کے مالی معاملات،حکومتی نمائندوں سے کرانے پر اتفاق

ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں

اپنا تبصرہ بھیجیں