خانگڑھ(خواجہ فضل الرحمان)وزیرمملکت نوابزادہ افتخاراحمدخان کی رہائش گاہ سیف نگر میں پیپلزپارٹی کا ورکرزکنونشن ، بےنظہرانکم سپورٹ پروگرام کے چیئرپرسن وفاقی وزیر شازیہ مری کی بظوری مہمان خصوصی شرکت ، وزرمملکت مہرارشاد سیال ، نوابزادہ عمران احمدخان سیدجمیل حیدرشاہ ، چوہدری عدنان سمیت کارکنان کی کثیر تعداد کی شرکت ، تفصیل کیمطابق نوابزادہ افتخاراحمدخان کی رہائشگاہ موسوم سیف نگر میں پیپلزپارٹی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا ، جس میں وفاقی وزیر شازریہ مری ، نوابزادہ افتخاراحمدخان ، مہرارشاد سیال ، سید جمیل حیدرشاہ ، چوہدری عدنان ، نوابزادہ عمران احمدخان ، عبدالرزاق جھانب ، انجینئرمحمدوسیم جھانب سمیت کارکنان کی کثیر تعداد میں شرکت کی ، وفاقی وزیر شازیہ مری ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اپنے دور میں خان گڑھ میں گیس کا منصوبہ دیا اور گیس بھی فراہم کی۔ ہمارا نعرہ ہے کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں،اور ہمیں عوام کے نبض پر ہاتھ رکھ کر انکی تکلیف سمجھنی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کچھ لاڈلے سلیکٹ ہوکر آجاتے ہیں،انکو سروکار ہی نہیں ملک میں کیا ہورہا ہے۔ عمران خان چار سال ہیلی کاپٹر کے مزے لیے،اب تو عوام کی جان چھوڑ دو۔ ہمیں تم جیسے بزدل کا مقابلہ نہیں کرنا بلکہ مہنگائی اور بیروزگاری کا مقابلہ کرنا ہے۔اس ملک کو سیاسی استحکام اور روزگار کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر شازیہ مری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افسوس ہے کہ مجھے بھی قاتل روڈ پر سفر کرکے آنا پڑا۔ انہوں نے لوگوں سے وعدہ کیا کہ بلاول وزیراعظم بنے تو اس قاتل روڈ کو ڈبل کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سچے وعدے کیے اور وعدے وفا کرکے دکھائے۔ ووٹ کی قیمت کا پتہ صرف ورکرز کو ہی ہے۔ عمران خان آپ نے چارسال ہیلی کاپٹر کے مزے لوٹ لیے اب ملک کی جان چھوڑ دو۔ شازیہ مری نے کہا کہ ہمیں بڑی باتیں پتہ ہیں لیکن ہم آپکےبزرگوں کے قصے نہیں کھولیں گے۔ ہم نے مہنگائی پر قابو پانا ہے۔ ملک کو سیاسی و معاشی استحکام کی ضرورت ہے اور مظفرگڑھ کو یونیورسٹی کی ضرورت ہے. ہم یونیورسٹی کا وعدہ بھی نبھائیں گے ۔وفاقی وزیر شازیہ مری نے وومن ایمپاورمنٹ سنٹر خان گڑھ میں بنانے کا اعلان کیا، بابائے جمہوریت نوابزادہ نصر اللہ خان نے اصولوں پر ڈٹ کر سیاسی کی اور مخالفین سے اخلاقیات کے ساتھ بات کی، انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ان کے فرزند نوابزادہ افتخاراحمدخان پیپلزپارٹی کا حصہ ہیں ،انہوں نے کہا کہ یہ کون سا پلاسٹر ہے جو اتر نہیں رہا، قبل ازیں ازیں وفاقی وزیرمملکت نوابزادہ افتخاراحمدخان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا پیپلزپاررٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، ہم نے بہت ہی کم وقت میں اپنے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام کراکر اپنے سابقہ ریکارڈ کو برقرار رکھاہے ، انہوں نے اپنے خطاب میں تمام شرکاء کی آمد کاشکریہ اداکیا اور کہا کہ شازیہ مری کو خانگڑھ آمد پر تہہ دل سے خوش آمدید کہتاہوں۔

سلیکٹڈلاڈلے کوپرواہ نہیں ملک میں کیاہورہاہے:شازیہ مری
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں