سنانواں:اینٹی کرپشن ٹیم پرحملہ، ڈنڈے چل گئے،اشتہاری چھڑالیا

  • Home
  • وسیب
  • سنانواں:اینٹی کرپشن ٹیم پرحملہ، ڈنڈے چل گئے،اشتہاری چھڑالیا
اینٹی کرپشن

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر )فراڈکےمقدمہ میںمطلوب اشتہاری کو پکڑنے کیلئے جانیوالی اینٹی کرپشن ٹیم پر اشتہاری پارٹی کا دھاوا۔ 2درجن سے زائداشتہاری کے ساتھیوں نے ملازمین پرڈنڈے چلا دئیے، وردیاں پھاڑدیں، نقدی موبائل فون بھی چھین لیے۔ زخمی کرکےاشتہاری کوچھڑاکرفرار ہوگئے۔ اس بارے تفصیل کے مطابق گزشتہ روز اینٹی کرپشن مظفرگڑھ کی ٹیم کے۔ عدنان آصف مغل اپنے دیگر ملازمین مظہر اے سی آئی طالب حسین۔ شاکر حسین کے ہمراہ سرکاری گاڑی نمبری 113پر تھانہ سنانواں پولیس کے ہمراہ موضع دایہ چوکھا شرقی میں کارروائی کرتے ہوئے۔ مقدمہ نمبر7/21کےاشتہاری نذیر احمد کو گرفتار کیا۔

تو اسی اثنا میں نذیر احمد کے دیگر ساتھیوں اظہر منیب، منیر احمد، وسیم، غلام اصغر، رشید، تنویر،مرید حسین ،عدنان،اقبال،رزاق،الیاس ،توقیر،الطاف ،سرور،سرفراز،نصیر،بشیر احمد،اللہ ڈیوایا اور20 نامعلوم مسلح ڈنڈے سوٹےآگئے اورٹیم کو یرغمال بنا لیا،انہیں زخمی کر کے ان کی وردیاں چھاڑدیں،ان سےقیمتی موبائل فون اور نقدی چھین لی اور اشتہاری کوچھڑاکرفرار ہوگئے،پولیس سنانواں نے عدنان آصف گل کی مدعیت میں تمام ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر233/23زیردفعہ 353/186/148/149/379/216درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کری ہے۔

آج کا اخبار

لعل پیرتھرمل پاورپلانٹ کی سکیورٹی ناقص، چورداخل

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر,پاورپلانٹ )سکیورٹی پرسوالیہ نشان،نامعلوم چور لعل پیر تھرمل پاور پلانٹ کے کنٹرول روم میں داخل،لاکھوں مالیت کی تاریں کاٹ کرفرار،اس بارے تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ محمود کوٹ میں قائم لعل پیر تھرمل پاور پلانٹ کہ کنٹرول روم میں گزشتہ شب نامعلوم چور داخل ہو گئے اور کنٹرول روم سے 3 لاکھ مالیت کے تاریں کاٹ کر لے گئے،دوسری طرف نامعلوم چوروں کالعل پیر کے کنٹرول روم میں داخل ہونا سکیورٹی پر ایک بہت بڑاسوالیہ نشان ہے، پولیس قصبہ گجرات نےمحمدطاہرخان کی مدعیت میں نا معلوم چوروں کے خلاف مقدمہ نمبر168/23زیر دفعہ 462ایم درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔ پاورپلانٹ

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?