ملتان (بیٹھک انویسٹی گیشن سیل) ڈی ایچ اے کے پبلک انفارمیشن آفیسر کرنل سرفراز کو بھیجے جانے والے وٹس ایپ میسج ان سے پوچھا گیا کہ ڈی ایچ اے کے خودساختہ نوٹیفائیڈ ایریا میں کتنے سرکاری سکول آتے ہیں؟ ان میں لڑکوں کے کتنے اور بچیوں کے کتنے سکول ہیں؟ ان سکولوں کا ڈی ایچ اے نے کیا کیا ہے؟ کیا وہ حکومت سے خرید لئے گئے ہیں یا ابھی تک حکومتی ملکیت میں ہیں؟ ان سکولوں کو ڈی ایچ اے نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے یا نہیں، اگر نہیں تو اس وقت وہ سکول کس کے قبضے میں ہیں، اگر ہاں تو کیا انہیں گرا دیا گیا ہے یا گرا دیا جائے گا؟ کیا ان سکولوں کو قبضے میں لینے کے متعلق ضلعی، صوبائی حکومت اور محکمہ تعلیم کے ساتھ ڈی ایچ اے کی جانب سے آفیشل سطح پر کسی قسم کا رابطہ کیا گیا؟ تاہم کرنل سرفراز نذر کی جانب سے کسی قسم کا کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

سوالنامہ پبلک انفارمیشن آفیسرکوارسال،کوئی جواب موصول نہ ہوا
مزید جانیں
مزید پڑھیں
ملتان ( خصوصی رپورٹر,بی زیڈ یو )بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی سینڈیکیٹ کا اجلاس زیرصدارت پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی منعقد ہوا۔ اجلاسمیں سینڈیکیٹ ممبران جسٹس (ر) الطاف ابراہیم قریشی ، پروفیسر ڈاکٹر ضیاءالقیوم سابق وائس چانسلر علامہ اقبال مزید پڑھیں