راجن پور:سیم نالہ ٹوٹ پھوٹ کاشکار،سیلاب کے خطرات

سیم نالہ

راجن پور (سپیشل رپورٹر/ ساجد شفیع سیال,سیم نالہ) سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کیلئے کوئی تدارک نہ کیا جا سکا سیم نالے ابھی تک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ارباب اختیار خاموش ،تفصیلات کے مطابق راجن پور جو کہ ملک بھر کا زرعی ضلع ہے یہاں کے کاشتکار محنت کرکے اپنی فصلات تیارکرتے ہیں مگر ہر سال سیلاب آ جانے سے تمام فصلات اور مکانات و دیگر مال اسباب سیلاب کی نذر ہو جاتے ہیں.

جس کی وجہ سے ضلع راجن پور کی عوام تعمیر و ترقی کے لحاظ سے زیرو پوائنٹ پر آجاتے ہیں پورا ضلع معاشی بدحالی کا شکار ہو جاتا ہے حکومت کی طرف سے سیلاب کی روک تھام کے لیے ملنے والا فنڈ بندر بانٹ کی نذر ہو جاتا ہے عوامی سماجی کاشتکار حلقوں نے وزیراعظم پاکستان سے اپیل کی ہے کہ ضلع راجن پور میں سیلاب کی روک تھام کے لیے مستقل بنیادوں پر لاحہ عمل بنایا جائے،اور سیم نالوں وفلڈبندکی تعمیر ابھی سے شروع کر دی جائے۔ سیم نالہ Tenkaichiban سیلاب سے بچاؤ کے نظام کی تعمیر کی اہمیت کے بارے میں مزید تفصیل سے لکھا۔

آج کا اخبار

راجن پور:غیرقانونی شکاردھڑلے سے جاری،بغیرلائسنس تلور،بٹیر،تترفروخت

راجن پور(سٹی رپوپرٹر )جنوبی پنجاب کی تیسری بڑی شکار گاہ میں معصوم پرندے شکاریوں کے رحم و کرم پر ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف کی مبینہ ملی بھگت سے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے شکاریوں نے ان علاقوں میں ڈیرے ڈال دئیے۔ تینوں تحصیلوں میں ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف ڈی جی خان کی زیر سرپرستی 13 سے زائد کونج کے شکار کی پارٹیاں بٹھائی گئی ہیں۔ شہر میں بغیر لائسنس تلور، بٹیر اور تتر کی خریدوفروخت کے لیے درجنوں ڈیلر کام کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف نے ریٹائرڈ گیم واچر کو شکاریوں سے وصولی کا سپشل ٹاسک دیا۔ جس کے بعد درگھڑی، میراں پور، روجھان اور کوہ سلیمان کے پہاڑوں کے۔ نشیبی علاقوں میں درجنوں شکاریوں کے گروپ کونج کا شکار کرتے ہیں۔ اسکے علاوہ یہ شکاری دیگر صوبوں سے تعلق رکھتے ہیں بتایا گیا ہے۔ کونج کے شکار کے لیے 13 لاکھ روپے اسسٹنٹ ڈائریکٹر وائلڈ لائف راجن پور نے بذریعہ بشیر پرائیویٹ ملازم۔ کے جمع کر کے ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈ لائف کو دیے۔ جس کی وجہ سے شکاری پارٹیاں تاحال ضلع میں موجود ہیں۔ ارباب اختیار جب نوٹس لیتے ہیں۔ تو مقامی عملہ شکاریوں کو بچا لیتا ہے۔ شہریوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

Leave a Comment
×

Hello!

Click one of our contacts below to chat on WhatsApp

× How can I help you?